ڈرونز یا اڑن طشتریاں، نیو جرسی کی فضا میں کون سی پراسرار چیزیں اڑ رہی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ’اڑن طشتریوں‘ (UFOs) کے معاملے سے ’مکمل طور پر متاثر‘ اور ’متجسس‘ ہیں، اور اس سال وہ اس پراسرار معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا عزم رکھتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے ‘روتھ لیس پوڈکاسٹ’ کے ایک حالیہ پروگرام میں کہی۔ وینس نے کہا:
’میں UFOs کے پورے معاملے کا دیوانہ ہوں۔ آخر حقیقت میں کیا ہو رہا ہے؟ وہ ویڈیوز کیا تھیں؟ ہم کیا دیکھ رہے ہیں؟ میں ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا، مگر ابھی ہمیں ایوان اقتدار میں آئے صرف 6 ماہ ہوئے ہیں، ہم بہت مصروف تھے۔‘
پچھلے سال پراسرار ڈرونز کی بھرماروینس غالباً گزشتہ سال کے آخر میں نیو جرسی میں دیکھی گئی بڑی تعداد میں پراسرار ڈرونز کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔ ان میں بعض فلائنگ آبجیکٹس کا حجم مبینہ طور پر ایک کار جتنا تھا، جنہیں مختلف فوجی تنصیبات، خصوصاً پیکیٹنی آرسنل ریسرچ سینٹر کے آس پاس دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے بادلوں پر انسان کھڑے ہیں یا خلائی مخلوق؟ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے
نومبر اور دسمبر 2024 میں ہزاروں مشتبہ ڈرونز کی اطلاعات پر محکمہ دفاع، ہوم لینڈ سیکیورٹی، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور FBI نے مشترکہ تحقیقات شروع کیں۔
FBI نے بعد میں انکشاف کیا کہ انہیں 5,000 سے زائد اطلاعات موصول ہوئیں، مگر ان میں سے 100 سے بھی کم ایسی تھیں جو ’مزید تحقیق کے قابل‘ سمجھی گئیں۔
ٹرمپ حکومت کی وضاحتجنوری 2025 کے آخر میں ٹرمپ انتظامیہ نے معاملے پر ایک اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا:
’نیو جرسی میں جن ڈرونز کی نشاندہی کی گئی تھی، ان میں سے اکثریت قانونی اور FAA سے منظور شدہ پروازیں تھیں، جنہیں تحقیقاتی مقاصد کے لیے اڑایا گیا۔‘
یہ بھی پڑھیے نیویارک: آسمان میں پراسرار اشیا کی نقل و حرکت، کیا یہ خلائی مخلوق کی کارستانی ہے؟
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کارولین لیوٹ نے مزید کہا کہ اس معاملے نے شوقیہ افراد کو بھی متاثر کیا، جنہوں نے بغیر اجازت اپنے ذاتی ڈرونز بھی فضا میں چھوڑے۔
آگے کیا؟جے ڈی وینس نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اگست میں اس موضوع پر مزید تحقیق کریں گے۔ ان کے بقول ’میں چاہتا ہوں کہ ہم اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں، خاص طور پر جو کچھ پچھلے سال پیش آیا۔‘
اس بیان نے نہ صرف یو ایف او کے شوقین افراد بلکہ حکومتی اداروں اور عوامی دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں بھی تجسس بڑھا دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڑن طشتری امریکا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ڈرونز نیو جرسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڑن طشتری امریکا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نیو جرسی ڈرونز کی نیو جرسی
پڑھیں:
حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار
شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کی مجالس عاملہ کے اجلاسوں میں وفاقی حکومت سے ہونے والے مذاکرات، تعطل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا، اسی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین حالیہ صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کی مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلئے گئے، مجلس وحدت المسلمین کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا۔ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے راجا ناصر عباس جعفری صدارت کریں گے جب کہ شیعہ علماء کونسل مرکزی مجلس عاملہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی زیر صدارت اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے ہونے والے مذاکرات، تعطل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا، اسی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین حالیہ صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔