اداکارہ عمارہ چوہدری کا تنہا رہنے کا تجربہ، حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں اکیلے رہنے کے کٹھن تجربات کا ذکر کرتے ہوئے ساتھی اداکارہ حمیرا اصغر کی المناک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمارہ چوہدری نے کہا کہ اکیلا رہنا آسان نہیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو کام یا تعلیم کی غرض سے اپنے شہر سے دور رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے لیکن کام کے سلسلے میں وہ کراچی میں اکیلی رہتی ہیں۔ عمارہ نے کورونا وبا کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ شوٹنگ کے بعد گھر واپس آئیں تو طبیعت خراب ہونے پر بے ہوش ہوگئیں اور پورا دن اسی حالت میں رہیں۔ جب ان کے گھر والوں کا ان سے رابطہ نہ ہو سکا تو انہوں نے مالک مکان سے رابطہ کیا، جنہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا اور اس طرح وہ ہوش میں آئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہوش میں آئیں تو موبائل پر گھر والوں کی متعدد کالز دیکھیں۔ مالک مکان کا کہنا تھا کہ اگر گھر والوں کی کال نہ آتی تو وہ یہی سمجھتے کہ وہ لاہور جا چکی ہیں۔ عمارہ نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تنہائی میں موت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بہت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ واضح رہے کہ حمیرا اصغر 8 جولائی کو کراچی میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملیں، اور کئی ماہ تک ان کی موت کی خبر کسی کو نہ ہو سکی۔ یہ واقعہ تنہا رہنے والوں کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے، خاص طور پر اُن کے لیے جو اپنے پیاروں سے دور، اجنبی شہروں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔