کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ڈیگاری میں کاروکاری کے الزام میں ہونے والے دوہرے قتل کیس میں پولیس تفتیش اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ تازہ ترین پیش رفت کے تحت مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی سے ڈی این اے سیمپل حاصل کیا گیا ہے۔

یہ سیمپل سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی درخواست پر لیا گیا، تاکہ ماں بیٹی کے رشتے کی تصدیق کی جا سکے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق گل جان بی بی سے خون، لعاب اور بالوں کے نمونے لیے گئے ہیں، جو کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گل جان بی بی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں بیٹی کے قتل کو “بلوچی روایت کے مطابق سزا” قرار دے کر اس کی حمایت کی گئی تھی۔ گل جان بی بی نے خود بھی ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بانو بی بی اور نوجوان احسان اللہ کو عید الاضحیٰ سے چند روز قبل ایک قبائلی جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد کیس نے قومی سطح پر توجہ حاصل کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 20 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں مبینہ سردار سمیت 11 افراد کے خلاف دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مزید انکشافات ڈی این اے رپورٹ کے بعد متوقع ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گل جان بی بی ڈی این اے

پڑھیں:

بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ جیل فائل فوٹو

بلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔

محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔

حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • بلوچستان بار کونسل انتخابات، 37 امیدواروں میں مقابلہ
  • جاپان: بے روزگار شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ سے 1000 سے زائد کھانے مفت حاصل کرلیے
  • بلوچستان میں 142 سال پرانی لیویز فورس کیوں ختم کی گئی؟
  • کرین کے ذریعے اے ٹی ایم اُکھاڑنے کا واقعہ، چور منٹوں میں رفو چکر
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا شہید ایس ایچ او کے اہلِ خانہ سے تعزیت، اعزازات اور مالی امداد کا اعلان
  • سانحہ بھاگ میں شہید ایس ایچ او کے اہل خانہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تعزیت، اعزازات کا بھی اعلان
  • میرپور خاص، دوشیزہ نیہا کے قتل کیس میں عدالت نے قبرکشائی کے احکامات جاری کردیے
  • پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، سرفراز بگٹی
  • بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد مارے گئے