صدر مملکت آصف زرداری کی سالگرہ پر ملک بھر میں تقریبات، خدمات کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں جیالوں نے جوش و خروش سے تقریبات کا انعقاد کیا، جن میں صدر مملکت کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری اور پیپلز لیبر بیورو کے مرکزی انچارج چوہدری منظور احمد نے کیک کاٹا۔
پی پی پی سیٹرل سیکرٹریٹ اسلام اباد میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخآری اور پیپلز لیبر بیورو کے مرکزی انچارج چوہدری منظور احمد صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں#HappyBirthdayPresidentZardari pic.
— Ch. Manzoor Ahmed (@Ch_ManzoorAhmed) July 26, 2025
اس کے علاوہ شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری کی سالگرہ کی مرکزی تقریب پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری، ضلعی صدر سالم زرداری اور میر محمد سیال نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔
تقریب میں پارٹی عہدیداران، کارکنوں، میئر، ڈپٹی میئر، ٹاؤن چیئرمین اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جیالوں نے جیے بھٹو کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد شریک کارکنوں میں کیک اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے اس موقع پر کہاکہ مردِ حر آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی اور عوام انہیں قائدانہ صلاحیتوں اور جمہوری جدوجہد کے باعث بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے واضح ہدایت ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، اور ان کی پارٹی کارکنوں و عوام کے لیے خدمات پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری خراج تحسین سالگرہ تقریبات صدر مملکت وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سالگرہ تقریبات صدر مملکت وی نیوز آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی صدر مملکت
پڑھیں:
کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے گلگت بلتستان نے 1947 میں جہاد کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے۔گلگت بلتستان کے ڈوگرہ راج سے آزادی کے جشن کی تقریب سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ کی بہادری کو تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، 1947 میں آپ نے جہاد کرکے پاکستان میں الحاق کیا، 1947 کی جنگ میں آپ کے 1700 جوان شہید ہوئے۔ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کو تعلیم اور صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں، یہاں ہر وادی میں اسکول ہونے چاہئیں، گلگت بلتستان معدنیات سے مالا مال ہیں، یہ پہاڑ آپ کا اور میرا سرمایہ ہیں، یہاں سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے، گلگت بلتستان کو اپنی ایئرلائن بھی ملنی چاہیے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے، بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے، چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے، سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کررہا ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔