ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر زرداری نے ہمیشہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور جدوجہد کی، "پاکستان کھپے" کا نعرہ ان کی سیاسی بصیرت اور عوام سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو امید، اتحاد اور صبر کا استعارہ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلی ہاؤس سے جاری اپنے پیغام میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری تدبر، حوصلے اور مفاہمت کی علامت ہیں، جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں صبر و دانش کا مظاہرہ کیا اور قوم کی باوقار قیادت کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صدر زرداری نے آزمائشوں کے دور میں مفاہمت اور عقل مندی سے ملک کو آگے بڑھایا، ان کی قیادت میں نہ صرف جمہوریت کو استحکام ملا بلکہ آئینی بالادستی کو بھی نئی جہت ملی۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے ہمیشہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور جدوجہد کی، "پاکستان کھپے" کا نعرہ ان کی سیاسی بصیرت اور عوام سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو امید، اتحاد اور صبر کا استعارہ بن چکا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آصف علی زرداری کی مفاہمتی سیاست نے ملکی سیاست میں توازن پیدا کیا اور تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت کو فروغ دیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی صدر آصف علی زرداری کو صحت، طویل عمر اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم آصف علی زرداری جیسے مدبر رہنما کی قیادت میں سندھ اور پاکستان ترقی، خوشحالی اور جمہوری استحکام کی راہ پر گامزن ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے آصف علی زرداری نے کہا کہ صدر

پڑھیں:

ٹی 20 کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے گرین شرٹس کے حوصلے بلند

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں فتح نے گرین شرٹس کے حوصلے بلند کر دیئے۔بابراعظم نے فارم کی جھلک دکھا کر بیٹنگ لائن کے حوالے سے بڑی تشویش کم کر دی۔سینیئر بیٹر بابراعظم کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے ایک اچھی اننگز کے انتظار میں تھا، دبائو تو ہر چیز میں ہوتا مگر اس سے نمٹتے کیسے ہیں یہ سب سے اہم ہے، فہیم اشرف کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق خود کو ڈھالنے کے لیے تیار رہتا ہوں۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ کھیل کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، ہمارے سامنے اگلے 20، 25 دنوں میں 14، 15 میچز ہیں اور سب کے لیے ہر میچ کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔بابراعظم کا کہنا تھا میری خواہش ہے کہ شائقین جس طرح مجھے سپورٹ کرتے ہیں، اسی طرح ہر پاکستانی کھلاڑی کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خیرخواہ مفاہمت کی سیاست اپنائیں، محمود مولوی
  • 13 آبان استکبارستیزی اور امریکہ کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے، حوزه علمیہ قم
  • ٹی 20 کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے گرین شرٹس کے حوصلے بلند
  • سندھ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے لے کر نیچے تک لوٹ مار جاری،حافظ نعیم
  • پاکستان کو تصادم نہیں، مفاہمت کی سیاست کی ضرورت ہے، محمود مولوی
  • صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں: مراد علی شاہ
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کا انتقال: زرداری،  شہباز‘مراد شاہ کا افسوس
  • سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے