تیسرا ٹیسٹ، لارڈز گراؤنڈ پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لندن:
انگلینڈ اور بھارت میں تیسرے ٹیسٹ کے موقع پر لارڈز گرائونڈ پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
تماشائیوں کی جامہ تلاشی کے ساتھ اسٹینڈز میں خفیہ سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہیں، یہ 2 برس قبل کھیلے گئے ایشز میچ کے بعد اس وینیو پر ہونے والا سب سے ہائی پروفائل مقابلہ ہے۔
اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ مظاہرین میچ کو ہدف بنا سکتے ہیں، ایشز میچ کے دوران ایم سی سی ممبران کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بْرا بھلا کہنے کے واقعات بھی سامنے آئے تھے، اس لیے اس بار پلیئرز کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ میچ کیلیے ابتدائی چاروں دنوں کے تمام ٹکٹ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی فروخت ہوچکے تھے ، آخری دن کے بھی 16 ہزار ٹکٹ بک گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میں حمیرا اصغرکا بھی بھائی ، گورنر سندھ نے تدفین کے انتظامات کا اعلان کر دیا
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام انتظامات وہ خود کریں گے۔ کہا اگر لواحقین پیچھے ہٹیں تو میں جنازہ بھی خود پڑھاؤں گا، ہم بیٹیوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام انتظامات خود کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے شہریوں کے دکھ میں شریک ہوتا ہوں، ویسے ہی حمیرا اصغر کا بھی بھائی ہوں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اگر لواحقین تجہیز و تکفین کا بندوبست نہیں کرتے تو وہ خود ذمہ داری نبھائیں گے۔ انہوں نے گورنر ہاؤس کے پیش امام کو نماز جنازہ پڑھانے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت اور ناموس کی قدر جانتے ہیں۔ ایک جواں سال بیٹی کی لاش اگر دفنانے والا کوئی نہ ہو تو یہ پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
گورنر سندھ نے واضح کیا کہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام اخراجات اور انتظامات وہ خود کریں گے تاکہ ایک معزز خاتون کو باعزت انداز میں رخصت کیا جا سکے۔