وزیرداخلہ محسن نقوی کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ابوظبی میں اماراتی ہم منصب شیخ سیف بن زاید سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں انسداد منشیات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
جدید ٹیکنالوجی خصوصاً آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ذریعے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر گفتگو ہوئی۔
محسن نقوی کو امارات کےجدید سسٹمز، پولیس مانیٹرنگ سسٹم اور کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں اعلیٰ اماراتی حکام اور پاکستانی وزیر داخلہ کے ہمراہ پاکستان حکام بھی شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ویزا مسائل، وزیر داخلہ محسن نقوی کی نائب وزیراعظم یو اے ای سے اہم ملاقات
ویب ڈیسک :پاکستانیوں کے ویزا مسائل حل ہونے کا امکان، وزیر داخلہ محسن نقوی کی دورہ متحدہ عرب امارات میں نائب وزیراعظم یواے ای شیخ سیف بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر محسن نقوی کی یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، نائب وزیراعظم یواے ای شیخ سیف بن زاید النہیان نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔
ملاقات میں پاکستانیوں کو درپیش یو اے ای ویزا کے ایشو پر تبادلہ خیال کیاگیا اور اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور اے ای سے استفادہ کی ضرورت پرزور دیا گیا۔
پاکستانیوں کیلئے ویزامیں آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات پر اتفاق رائے بھی کیا گیا، شیخ سیف بن زاید النہیان نے محسن نقوی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی سمیت ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد یواے ای کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہی ہے،ویزا پالیسی میں آسانی سے شہریوں کو بہت ریلیف ملے گا۔
شکر گڑھ میں درمیانے درجے کا سیلاب، زمینی رابطہ منقطع
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جرائم کی روک تھام کیلئے ابوظہبی پولیسنگ کے نظام اور آپریشنز روم کا دورہ کیا، محسن نقوی نے پولیس مانیٹرنگ کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا اور پولیسنگ سسٹم کی تعریف کی۔