اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان پروٹوکول پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز (PSM) کراچی کی بحالی اور جدید کاری کے لیے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی صنعتی شراکت داری کو مزید تقویت ملی ہے۔
پاکستان ایمبیسی، ماسکو میں پاکستان کی طرف سے صنعت و پیداوار کے سیکرٹری جناب سیف انجم اور روسی وفد کی طرف سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے ڈائریکٹر جناب وادم ویلیچکو نے دستخط کیے۔
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی جناب ہارون اختر خان اور پاکستان کے روس میں سفیر جناب محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔
اس منصوبے کا مقصد اسٹیل کی پیداوار کو دوبارہ شروع کرنا اور اس میں توسیع کرنا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا ایک نیا باب ہے۔
معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ ’’روس کے تعاون سے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی ہماری مشترکہ تاریخ اور مضبوط صنعتی مستقبل کے عزم کی عکاس ہے۔‘‘
سال 1973 میں سوویت یونین کے تعاون سے تعمیر ہونے والی پاکستان اسٹیل ملز، پاکستان اور روس کے تعلقات کی ایک پائیدار علامت ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان نے ایس سی او میں ڈیجیٹل اکنامک کو آپریشن کے 12 منصوبوں پر دستخط کر دئیے
پاکستان نے ایس سی او میں ڈیجیٹل اکنامک کو آپریشن کے 12 منصوبوں پر دستخط کر دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ : شنگھائی تعاون تنظیم کا ڈیجیٹل اکنامک فورم چین کے شہر تھیئن جن میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس فورم کے ایک اہم ایجنڈے کے طور پر، فورم میں ڈیجیٹل اکانومی میں تعاون کے متعدد منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔فورم میں دستخط کی تقریب میں چین، پاکستان ، قازقستان، مصر سمیت دیگر ممالک نے کل 12 تعاون کے منصوبوں پر دستخط کیے جن میں سرحد پار ای کامرس، سمارٹ سٹیز سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔
فورم میں بیک وقت “چائنا-ایس سی او ڈیجیٹل اکانومی کوآپریشن کیس اسٹڈیز (2025)” کو بھی جاری کیا گیا تاکہ ایس سی او ممالک کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طلب اور رسد کے درمیان براہ راست مکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔
حالیہ برسوں میں، ایس سی او ممالک نے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق،2024 میں ایس سی او کے رکن ممالک کی آن لائن ریٹیل مارکیٹ کا پیمانہ 3.2 ٹریلین یو ایس ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے ۔ مستقبل میں، ایس سی او ممالک ڈیٹا کے باہمی اعتماد کو بھی بڑھائیں گے اور “چھوٹے لیکن خوبصورت” ڈیجیٹل معیشت کے تعاون کے متعدد منصوبوں کے نفاذ کو فروغ دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغیر ملکی دوستوں کے لئے “چین کا دورہ زیادہ آسان اور پر کشش ہے ، چینی وزارت خارجہ غیر ملکی دوستوں کے لئے “چین کا دورہ زیادہ آسان اور پر کشش ہے ، چینی وزارت خارجہ چینی صدر کا تیان ہوا سمیت 8 فلمی فنکاروں کے نام جوابی خط سینئر صحافی ذکیر بھٹی کی جدہ آمد، پاکستان جرنلسٹس فورم کی جانب سے ناشتے پر بیٹھک فرسودہ نظام سے ترقی ممکن نہیں، وزیراعظم کی ماہرین پر مشتمل ماڈل اپنانے کی ہدایت وزیر داخلہ محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا سہولیات پر اتفاق چین اور روس کو مشرقی ایشیا تعاون میکانزم کو فروغ دینا چاہئے، چینی وزیر خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم