صدر آصف علی زرداری سے چیک ریپبلک اور یوکرین کے لیے نامزد پاکستانی سفراء کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے جمہوریہ چیک اور یوکرین کے لیے نامزد پاکستانی سفراء نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمہوریہ چیک کے لیے نامزد سفیر شہریار اکبر خان سے ملاقات میں صدر زرداری نے کہا کہ جمہوریہ چیک یورپ میں پاکستان کا ایک اہم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر نے پارلیمانی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ان شعبوں میں تعاون سے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت مل سکتی ہے۔ انہوں نے شہریار اکبر خان کو نئی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یوکرین کے لیے نامزد سفیر، میجر جنرل (ر) کنور عدنان احمد خان سے ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ صدر زرداری نے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی اور کامیابی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی ان ملاقاتوں کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے نامزد یوکرین کے
پڑھیں:
شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (CSCC) کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیاؤ اور سیکریٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لِنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لِن نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے علیحدہ ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب
چیئرمین پیپلزپارٹی کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) سمیت اہم منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفود نے انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاک چین تعاون سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
اس موقع پر چیئرمین کے ہمراہ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی ناصر شاہ بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
CSCC بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی تعمیراتی کمپنی چین شنگھائی