کابل جاکر چائےپینے اور دہشتگردوں کیلئے سرحد کھولنے سے نقصان ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کابل جاکر چائےپینے اور دہشتگردوں کیلئے سرحد کھولنے سے نقصان ہوا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈالنا ہمارا عزم ہے،دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہم ہیں،بھارت نے پلوامہ واقعے کا الزام بھی پاکستان پر لگایا تھا،دنیا پلوامہ واقعہ کی حقیقت جان گئی تو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدل دی۔
نائب وزیراعظم نے کہاکہ پہلگام واقعہ پر پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی،پہگام واقعہ میں بھارت نے جو اقدامات ہمارے خلاف کئے ہم نے بھی ویسے ہی جواب دیا،سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر ہم نے جواباً بھارتی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی،7مئی کو جو کچھ ہوا دنیانے دیکھا، ہمارا میزائل پروگرام پاکستان کی ڈھال ہے،ہمارے بہادر پائلٹوں نے بھارت کے 6طیارے مار گرائے،6طیاروں میں سے 4وہ رفال طیارے تھے جن کے بارے میں مودی نے کہا تھا وہ ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔
کامران اکمل نے ٹیم سلیکشن کے غیر شفاف عمل پر سوال اٹھا دیے
انہوں نے کہاکہ ہم نے اس بار بھارت کا بیانیہ بننے ہی نہیں دیا، بھارتی بیانیے کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں ملی، بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے،پاکستان کے سفارتی تنہائی کا شکار ہونے کے دعوے غلط ثابت ہوئے۔
اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی، بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑ سکتا ہے، بھارت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپور جواب دیا، ہم نے گزشتہ سال ایس سی او سربراہ کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا،لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں کانفرنس منعقد کی،پاکستان 2سال کیلئے سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہوا، ہم روایتی نہیں اقتصادی سفارتکاری پر عمل پیرا ہیں،پالیسی ریٹ، افراط زر میں نمایاں کمی ہوئی ہے،حکومتی کوششوں سے معاشی معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں،پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا،آج معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے،پاکستان کو جی 20میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے،بیرون ملک مقیم پاکستان کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔
ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فی صد درآمدی ٹیکس عائد کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کوالالمپور میں منعقدہ آسیان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دفتر خارجہ
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 11 جولائی 2025 کو کوالالمپور ملائیشیا میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم (ARF) کے 32ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔
اس اہم اجلاس میں آسیان کے سیکریٹری جنرل سمیت فورم کے 27 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندگان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ایشیا پیسفک خطے کو درپیش سیاسی و سلامتی کے امور پر بات چیت ہوگی جس کا مقصد امن، استحکام اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان آسیان کے وژن کی حمایت میں ثابت قدم ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اپنے دورہ کوالالمپور کے دوران ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ سمیت دیگر شریک ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ آسیان ریجنل فورم 1994 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ خطے میں امن و سلامتی کے معاملات پر کثیرالملکی بات چیت کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان 2004 میں اس فورم کا رکن بنا اور تب سے اب تک اس کے اقدامات میں تعمیری کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Asean آسیان اجلاس اسحاق ڈار