پاکستان اور کینیڈا کا اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پراتفاق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور : کوالالمپور میں 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور اس ضمن میں باہمی اتفاق کا اظہار کیا۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم اجلاس میں شرکت کیلئے کوالالمپور پہنچے اور ملائیشین وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے نائب وزیراعظم کا کوالالمپور ایئرپورٹ پر استقبال کیا، پاکستانی سفیر سید احسن رضا بھی نائب وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے 32ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کے پاک افغان مزاکرات سے قبل ترکی میں ہوں گے،
پاک، افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے اور غزہ امن منصوبے پر 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان کی تیاری مکمل کرلی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی جبکہ پاک افغان ڈائیلاگ سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں پاکستان کا فعال کردار سامنے آیا ہے۔