اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے اختتام پر ملکی تاریخ میں پہلی بار 1046 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی اخراجات کیے جو ایک تاریخی سنگ میل ہے، سخت مالی حالات کے باوجود وفاقی حکومت نے ترقیاتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے، ترقیاتی بجٹ کا 96 فیصد حصہ موثر طریقے سے خرچ کیا گیا جو شفافیت، کارکردگی اور منصوبہ بندی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ماہانہ ترقیاتی رپورٹ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی کی ٹیم کو بجٹ کے بروقت اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے پر سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ترقیاتی اخراجات وقت پر نہ ہوتے تو آئندہ مالی سال کا بجٹ متاثر ہو سکتا تھا، اس کارکردگی کی بدولت آئندہ ترقیاتی منصوبے بروقت شروع کیے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پچھلے سال 700 ارب روپے تک محدود رہنے والا پی ایس ڈی پی اب دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، بلوچستان کے منصوبوں کو اولین ترجیح دیتے ہوئے 210 ارب روپے 147 منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ان میں انفراسٹرکچر منصوبے شامل ہیں جو بلوچستان کی معیشت کو متحرک کرنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

احسن اقبال نے مزید بتایاکہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 4.

5 فیصد پر آ گئی ہے جو گزشتہ 9 برسوں کی کم ترین سطح ہے۔ترسیلاتِ زر 38 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو 27 فیصد کا سالانہ اضافہ ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے جو معاشی استحکام کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے اور یہ 113 ویں سے 100 ویں نمبر پر آ چکا ہے جو دنیا میں گرین پاسپورٹ کی بڑھتی ہوئی عزت کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’اڑان پاکستان‘‘ منصوبے کے تحت معیشت، دفاع اور سفارت کاری کی اڑان دنیا نے دیکھی۔ "آپریشن بنیان المرصوص" کے ذریعے پاکستان نے دفاعی برتری منوائی جبکہ عالمی سطح پر بھارت کا بیانیہ مسترد اور پاکستان کا موقف تسلیم کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران-اسرائیل کشیدگی، پہلگام حملے اور بھارت کی آبی جارحیت کے معاملے پر پاکستان کی موثر سفارت کاری کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی، ایرانی پارلیمنٹ نے ایران پر حملے کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی دفاعی قیادت پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ"اڑان پاکستان انٹرنیشنل انٹرن شپ پروگرام" کے تحت دنیا کی ممتاز جامعات سے تعلق رکھنے والے 31 اوورسیز پاکستانی طلباء نے پاکستان آ کر 6 ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ کا آغاز کیا ہے، یہ نوجوان وطن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پروگرام کے لیے 2300 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے میرٹ پر 31 طلباء کا انتخاب کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ جون 2025ء میں 33 ترقیاتی منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی کے ذریعے منظور کیے گئے جبکہ بہتر پڑتال کے نتیجے میں 1 ارب روپے کی بچت ممکن ہوئی۔ احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان ایک نئی پرواز کی جانب گامزن ہے، ہمارا ہدف 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت ہے۔ ہم باہمی اتحاد، اچھی حکمرانی اور نوجوان نسل کے عزم سے یہ ہدف ضرور حاصل کریں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے ہے انہوں نے وفاقی وزیر ارب روپے

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ