اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے اختتام پر ملکی تاریخ میں پہلی بار 1046 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی اخراجات کیے جو ایک تاریخی سنگ میل ہے، سخت مالی حالات کے باوجود وفاقی حکومت نے ترقیاتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے، ترقیاتی بجٹ کا 96 فیصد حصہ موثر طریقے سے خرچ کیا گیا جو شفافیت، کارکردگی اور منصوبہ بندی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ماہانہ ترقیاتی رپورٹ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی کی ٹیم کو بجٹ کے بروقت اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے پر سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ترقیاتی اخراجات وقت پر نہ ہوتے تو آئندہ مالی سال کا بجٹ متاثر ہو سکتا تھا، اس کارکردگی کی بدولت آئندہ ترقیاتی منصوبے بروقت شروع کیے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پچھلے سال 700 ارب روپے تک محدود رہنے والا پی ایس ڈی پی اب دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، بلوچستان کے منصوبوں کو اولین ترجیح دیتے ہوئے 210 ارب روپے 147 منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، ان میں انفراسٹرکچر منصوبے شامل ہیں جو بلوچستان کی معیشت کو متحرک کرنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

احسن اقبال نے بتایاکہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 4.

5 فیصد پر آ گئی ہے جو گزشتہ 9 برسوں کی کم ترین سطح ہے،ترسیلاتِ زر 38 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو 27 فیصد کا سالانہ اضافہ ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے جو معاشی استحکام کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے اور یہ 113 ویں سے 100 ویں نمبر پر آ چکا ہے جو دنیا میں گرین پاسپورٹ کی بڑھتی ہوئی عزت کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’اڑان پاکستان‘‘ منصوبے کے تحت معیشت، دفاع اور سفارت کاری کی اڑان دنیا نے دیکھی،آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے پاکستان نے دفاعی برتری منوائی جبکہ عالمی سطح پر بھارت کا بیانیہ مسترد اور پاکستان کا موقف تسلیم کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران-اسرائیل کشیدگی، پہلگام حملے اور بھارت کی آبی جارحیت کے معاملے پر پاکستان کی موثر سفارت کاری کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی، ایرانی پارلیمنٹ نے ایران پر حملے کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی دفاعی قیادت پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ’’اڑان پاکستان انٹرنیشنل انٹرن شپ پروگرام‘‘کے تحت دنیا کی ممتاز جامعات سے تعلق رکھنے والے 31 اوورسیز پاکستانی طلباء نے پاکستان آ کر 6 ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ کا آغاز کیا ہے، یہ نوجوان وطن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پروگرام کے لیے 2300 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے میرٹ پر 31 طلباء کا انتخاب کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ جون 2025ء میں 33 ترقیاتی منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی کے ذریعے منظور کیے گئے جبکہ بہتر پڑتال کے نتیجے میں 1 ارب روپے کی بچت ممکن ہوئی۔ احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان ایک نئی پرواز کی جانب گامزن ہے، ہمارا ہدف 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت ہے۔ ہم باہمی اتحاد، اچھی حکمرانی اور نوجوان نسل کے عزم سے یہ ہدف ضرور حاصل کریں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے ہے انہوں نے وفاقی وزیر ارب روپے

پڑھیں:

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کے 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ کے آغاز پر شاہین نے پہلی ہی گیند پر آسٹریلوی اوپنر الیکس کیری کو بولڈ کر کے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کرا دیا۔

شاہین شاہ آفریدی اب پاکستان کے صرف تیسرے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں حریف ٹیم کی اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل یہ کارنامہ پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس انجام دے چکے ہیں۔

A unique feat for Pakistan captain @iShaheenAfridi today ????

➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS | #TakraarKaTime | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/lh6zWbjS25

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2026

وسیم اکرم نے سنہ 1993 میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف اینڈی فلاور کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا تھا جبکہ وقار یونس نے 2001 میں لیڈز میں انگلینڈ کے مارکس ٹریسکوتھک کو ابتدائی گیند پر پویلین بھیجا تھا۔

پہلی گیند پر وکٹ لینے والے پاکستانی کپتان

وسیم اکرم: سنہ 1993 بمقابلہ زمبابوے (کراچی)

وقار یونس: سنہ 2001 بمقابلہ انگلینڈ (لیڈز)

شاہین شاہ آفریدی: سنہ 2026 بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)

شاہین آفریدی نے صرف ابتدائی وکٹ پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے مزید 2 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔ انہوں نے 47ویں اوور میں میتھیو کوہنیمن اور 49ویں اوور میں نیتھن ایلس کی وکٹ حاصل کی اور 8 اوورز میں 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

مزید پڑھیے: شاہین آفریدی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

شاہین کے علاوہ حارث رؤف، ابرار احمد اور عرفات منہاس نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث آسٹریلوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز تک محدود رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 نے تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کا اعزاز حاصل کر لیا
  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ