پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، 30 قیدی پاکستان منتقل
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
جدہ(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلےکے معاہدے پر عمل درآمدکا آغاز ہوگیا۔
پاکستانی سفیر احمد فاروق نے تصدیق کی کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کوپاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔
احمد فاروق نے بتایا کہ قیدیوں کے 3 گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی باقی سزا پاکستان کی جیلوں میں مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک سعودی عرب سے 30 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں منتقل کیا جاچکا ہے جب کہ 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں 70 فیصد پاکستانی منشیات کے مقدمات میں بند ہیں۔
بنوں میں گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں، امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے تاہم موجودہ کاروباری حجم میں کئی گنا اضافے کی صلاحیت موجود ہے ،کم لاگت اور بہتر کوالٹی پاکستانی مصنوعات کو خطے کے دیگر ممالک کی مصنوعات کے مقابلے میں مسابقتی برتری فراہم کرتی ہے ،روایتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ غیر روایتی برآمدات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،بہتر کاروباری روابط اورمارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کاروباری حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ، بڑی منڈی کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ وسائل کو مکمل طور پر برے کار لانے اور اجتماعی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی سفیر نے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز کے وفد سے بات چیت کی ، وفد کی قیادت صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز سردار ثاقب نسیم اور برین ڈیزائنر محمد رئوف راجہ کر رہے تھے ،وفد میں مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیات شامل تھیں،پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ٹریڈ منسٹر محمد حنیف چنہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز کی جانب سے امریکی ریاست ورجینیا میں ایک روزہ بزنس کانفرنس و ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرایا جائے گا۔وفدنے سفیر پاکستان کو ایکسپو میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعو ت دی، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ ریاست ورجینیا میں راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز کی جانب سے منعقدہ ایکسپو کا دورہ کریں گے۔