حکومت نے رواں سال یوم آزادی کو ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب

اس سلسلے میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر غور و خوض کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور قومی ورثہ و ثقافت کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ اس سال یوم آزادی ’معرکہ حق‘ کے تھیم کے تحت منایا جائے گا، جس کا مقصد قوم کے عزم، ایمان اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احسن اقبال جشن آزادی پاکستان حکومت پاکستان فیصلہ معرکہ حق وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز یوم آزادی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احسن اقبال جشن ا زادی پاکستان حکومت پاکستان فیصلہ معرکہ حق وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز یوم ا زادی معرکہ حق

پڑھیں:

حفیظ الرحمن اور احسن اقبال گلگت بلتستان کے غدار ہیں، غلام شہزاد آغا

سابق وزیر تعلیم نے ایک بیان میں کہا کہ نواز لیگ نے غواڑی پاور پراجیکٹ ختم کر کے بلتستان ریجن کو اندھیروں میں دھکیلا اور اب دعویٰ کر رہے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر تعلیم و رہنما پیپلز پارٹی گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے کہا ہے کہ احسن اقبال اور حفیظ الرحمٰن گلگت بلتستان کے غدار ہیں۔ انہوں نے لیگی رہنما احسن اقبال کے گلگت میں خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ نے غواڑی پاور پراجیکٹ ختم کر کے بلتستان ریجن کو اندھیروں میں دھکیلا اور اب دعویٰ کر رہے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ گلگت بلتستان سے پیپلز پارٹی کے دیئے ہوئے آئینی و انتظامی اختیارات نکال دیئے جائیں تو حفیظ الرحمٰن کی کرپشن کے علاؤہ کچھ نہیں بچتا۔ گزشتہ دو سالوں سے وفاق میں نواز لیگ کی حکومت ہے اس دوران انہیں گلگت بلتستان سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا خیال نہیں آیا بلکہ الٹا غواڑی پاور پراجیکٹ ختم کر دیا اور اب گلگت بلتستان کے انتخابات قریب آتے ہی علاقے کے ہمدرد بننے کی اداکاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز لیگ نے پنجاب میں گلگت بلتستان کے طلبہ کا کوٹہ ختم کر کے اوپن میرٹ کا نفاذ کیا جس سے یہاں کے طلبہ کا حق مارا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کیلئے سب سے زیادہ کام پیپلز پارٹی نے کیا ہے۔ تمام تر آئینی اور انتظامی اصلاحات پی پی کی مرہون منت ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید، بینظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری نے اپنے اپنے ادوار میں بتدریج جی بی کے لئے آئینی و انتظامی اختیارات دیئے۔ نواز لیگ کے دور حکومت میں جی بی میں ٹھیکوں سے کمیشن خوری اور چند منظور نظر ٹھیکیداروں کو نوازنے کے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔ حفیظ الرحمٰن جس نظام کے تحت جی بی کے وزیر اعلیٰ بنے وہ بھی پیپلز پارٹی کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ شمالی علاقہ جات جیسے بے نام خطہ کو گلگت بلتستان کے نام سے پہچان بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الرحمٰن سے اپنی پارٹی سنبھالی نہیں جاتی انکی گلگت بلتستان سنبھالنے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں۔ گلگت بلتستان میں عوامی سطح پر پیپلز پارٹی مقبول ترین جماعت ہے۔ گزشتہ انتخابات میں تیسری پوزیشن پر رہنے والے حفیظ الرحمٰن کی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے خواہش بلی کے خواب میں چھیچھڑوں کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ سے واضح اکثریت حاصل کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نارووال: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کررہے ہیں
  • ملکی سلامتی پر حملہ برداشت نہیں،پی ٹی آئی کاہدف ریاست اورمسلح افواج ہیں،احسن اقبال
  • 2035 تک معاشی ترقی 6فیصد، برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، احسن اقبال
  • پی ٹی آئی، اسرائیل اور بھارت کیساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، احسن اقبال
  • بھارت اور پی ٹی آئی ملکی سالمیت کے خلاف ایک پیج پر ہیں، احسن اقبال
  • پی ٹی آئی، اسرائیل اور بھارت کیساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے: احسن اقبال
  • حفیظ الرحمن اور احسن اقبال گلگت بلتستان کے غدار ہیں، غلام شہزاد آغا
  • " دو سو میگاواٹ بجلی ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے" احسن اقبال کا بیان شدید تنقید کی زد میں
  • احسن اقبال کے بیان پر ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کا شدید ردعمل
  • گلگت بلتستان میں پہاڑوں کا عالمی دن بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ