توہین مذہب کیس،ہنی ٹریپ میں ملوث کومل اسماعیل کا شناختی کارڈ بلا ک کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکور ٹ میں توہینِ مذہب کے مقدمات میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل کے کیس پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا مبینہ ہنی ٹریپ کرنے والی کومل اسماعیل (ایمان) کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم ۔عدالت کا نیشنل سائبر کرائم ایوسٹی گیشن ایجنسی کو نادرا کی مدد سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیدیا۔
کومل اسماعیل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، کیا بنا؟ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خانکومل اسماعیل کا جو ایڈریس تھا ہماری ٹیم وہاں پر گئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء این سی سی آئی اے بھانجے نے بتایا کہ کومل کی شادی ہو گئی ہے اور اب وہ یہاں نہیں رہتی۔۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے استفسار کیا کہ کومل اسماعیل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، کیا بنا؟ ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ کومل اسماعیل کا جو ایڈریس تھا ہماری ٹیم وہاں پر گئی،بھانجے نے بتایا کہ کومل کی شادی ہو گئی اور اب وہ یہاں نہیں رہتی،سسر کے گھر گئے تو اس نے کہا کہ وہ تو چلی گئی۔
اُس کا واٹس ایپ نمبر چل رہا ہے، ہم ابھی اُسے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،۔۔اُس کا شناختی کارڈ بلاک کیوں نہیں کیا گیا؟ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا استفسار ،شناختی کارڈ بلاک کریں، یہ عدالت پیشی کیلئے ہے، عدالت میں آ جائے تو پھر وہ بحال کر دیں۔۔
وکیل راو عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر میرے خلاف آرڈر کر دیا لیکن مجھے سُنا ہی نہیں گیا،۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا کہنا تھا کہ آپکو جب معلوم ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت چل رہی ہے تو آپکو عدالت میں ہونا چاہیے تھا۔۔
آپکے دلائل میں آپکی باری پر سُنوں گا،جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا راؤ عبدالرحیم کے وکیل سے مکالمہ۔عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شناختی کارڈ بلاک کومل اسماعیل کرنے کا حکم اسلام ا باد عدالت میں کہ کومل
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجٹ سے چند روز قبل ہی آئینی عدالت سے حکومت کو ریونیو کی مد میں بڑا جھٹکا، وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی۔
نجی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے غیر رجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31 اے میں ابہام ہے، حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا، اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا۔
لاہور ائیرپورٹ اغواء کیس کا ڈراپ سین، غیرملکی خاتون دوست کے ساتھ رضامندی سے گئی
فیصلے میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں، قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا کہ رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی۔
وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا۔ پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ڈیل مکمل جھوٹ ہے ، پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کررہی، عمران خان کو خاموش کروانے کے لیے قید تنہائی میں رکھاگیا ہے،علیمہ خان
مزید :