سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا، تقریب میں ججز اور سینئر وکلاء نے شرکت کی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے،تقریب حلف برداری پہلی بار اس جگہ ہوئی جہاں بانی پاکستان محمد علی جناح نے بطور گورنر جنرل حلف لیا تھا۔
بعدازاں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس جنید غفار نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، مزار قائد آمد پر پاکستان نیوی کے دستے نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس جنید غفار کو سلامی پیش کی، سینئر پیونی جج جسٹس ظفر احمد راجپوت اور دیگرججز بھی موجود تھے۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایت رہی ہے حلف برداری کے بعد مزار قائد پر حاضری دیتے ہیں، اہم ذمہ داریاں ملنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہتر سے بہترکارکردگی دکھانےکی کوشش کریں گے، ماتحت عدالت میں ججز کی تقرری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، ماتحت عدالتوں میں سول ججزکی عنقریب تقرریاں ہوجائیں گی، مزید ججز کی تقرریوں سے عدالتوں پر دباؤ کم ہوگا۔
ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ آئین میں ترمیم کے بعد آئینی اور ریگولر بنچز کی کیٹگریز بنائی ہے، بنچز کے دائرہ اختیار سے متعلق تنازعات کیلئے لارجر بنچز بنائے ہیں، وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار یہ ترمیم ہوئی یہ کنفیوژن موجود رہے گی، درخواست گزار بھی شفافیت سے استدعا نہیں لکھتے، سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پہلی مرتبہ اے آئی کسٹمز کلیئرنس، رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے حلف لیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔
دوسری جانب نامزد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری نامزد چیف جسٹس نے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چیف جسٹس سندھ ہائی کے چیف جسٹس پشاور ہائی حلف برداری کورٹ جسٹس ہائی کورٹ
پڑھیں:
جسٹس جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبجسٹس جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس سندھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا۔ وہ 13 ستمبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔
جسٹس جنید غفار فروری 2025 سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس جنید غفار کی بطور مستقل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دی۔
جسٹس محمد جنید غفار 14 ستمبر 1963 کو پیدا ہوئے، انہوں نے 1990 میں وکالت کی ڈگری حاصل کی اور 2013 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔
جسٹس محمد جنید غفار 2015 میں سندھ ہائیکورٹ میں بطور مستقل جج تعینات ہوئے۔
تقریبِ حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن، وکلا، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی بھی شریک ہوئے۔