ایوان صدر میں خفیہ میٹنگ اور صدر مملکت کو عہدے سے ہٹائے جانے کی افواہوں کی تردید، غریدہ فاروقی تفصیلات سامنے لے آئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے نہروں کے معاملےپر ایوان صدر میں عسکری حکام کی خفیہ بریفنگ کی افواہوں کی تردید کردی جس کے بارے میں کچھ لوگ دعویٰ کررہے ہیں کہ اس ملاقات کی خفیہ تفصیلات لیک ہونے پر صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔غریدہ فاروقی نےسرے سے ایسی کسی ملاقات کی ہی تردید کی ہے جس کو بنیاد پر صدر کو عہدے سے ہٹانے کا شوشہ چھوڑا گیاجس کی پہلے ہی تردید ہوچکی اورکہاہے کہ خبر غلط اور FAKE NEWS ہے، یہ انتہائی غلط ہے کہ محض سنسنی یا ویوز یا کسی ایجنڈے کی خاطر FAKE NEWS پھیلائی جائیں۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں غریدہ فاروقی نے لکھا کہ میں مکمل ذمہ داری سے بتا رہی ہوں کہ یہ خبر کُلی طور پر غلط اور FAKE NEWS ہے ،نہروں کے معاملے پر اس قسم کی میٹنگز وزیراعظم ہاؤس، کیبنٹ، ایوانِ صدر، وزیراعلی سندھ، پیپلزپارٹی رہنماؤں اور کئی دیگر سٹیک ہولڈرز کیساتھ کئی دیگر مقامات پر ہوئیں اور تمام ملاقاتیں یا تو رپورٹ ہوئیں یا عوامی توجہ میں آئیں، کوئی ایسی ملاقات نہیں تھی جو خفیہ تھی۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ انتہائی غلط ہے کہ محض سنسنی یا ویوز یا کسی ایجنڈے کی خاطر FAKE NEWS پھیلائی جائیں اور اس کا جانے انجانے میں حصّہ بنا جائے جو کہ اخلاقی، اُصولی صحافت کے زمرے سے باہر ہو اور معاملات کو غلط سلط کر کے لنک کرنے کی کوشش کی جائے، ہم سب کو احتیاط کرنی چاہئیے کوئی بھی FAKE NEWS پھیلانے کا حصّہ نہیں بننا چاہیے۔
وہ بنیادی طورپر اس خبر پر مبنی ٹوئیٹ پر جواب دے رہی تھیں جس میں دعویٰ کیاگیا تھاکہ "ایوانِ صدر سے ISI کی خفیہ بریفنگ لیک ہوئی تھی اور صدر کو ممکنہ طور پر صدارت سے ہٹائے جانے کی وجوہات میں یہ بھی شامل ہے، مزید یہ کہ جولائی یا اگست 2024ء میں ایوانِ صدر میں پاک فوج کی انجینئر کور کے دو سینئر آفیسرزسمیت تین عسکری ذمہ داران کی طرف سے نہروں والے معاملے پر ایک خفیہ بریفنگ دی گئی جس میںوزیرِ داخلہ محسن نقوی اور صدر آصف علی زرداری (ان پانچ )کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا ۔
تحقیقات کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ کُچھ ایسے اشارے ملے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بریفنگ کی تفصیلات سندھ قوم پرست جماعتوں کو سولین سائیڈ سے فراہم کی گئیں اور سندھ میں نہروں والے معاملے پر احتجاج جلسے جلوس دھرنے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شروع کرائے گئےتا کہ نہروں والا پروجیکٹ ختم کرایا جا سکے،سندھ اسمبلی میں بھی نہری منصوبے کے خلاف قرارداد منظور کروائی گئی، اس وجہ سے اب شک و شبہ ظاہر کیا جارہاہے"۔
اب اس بے بنیاد دعوے کی پہلے ہی تصدیق نہیں ہوسکی، اہم حکومتی ذمہ داران نے بھی ایسی کسی معلومات کی تصدیق نہیں کی جبکہ اب غریدہ فاروقی نے بھی ایسی بے بنیاد اور فیک نیوز کا ماخذ قرار دی گئی میٹنگ کی بھی تردید کردی۔
سانحہ لیاری، گورنر سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80گزکا پلاٹ ،بے گھر افراد کو راشن فراہم کرنے کااعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: غریدہ فاروقی نے
پڑھیں:
ڈی جی ایس بی سی اے کو عہدے سے ہٹا دیا : سعید غنی
ویب ڈیسک:وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 2022ء میں بھی موجودہ ڈی جی ایس بی سی اے تعینات تھے، انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ فی الوقت ایس بی سی اے کے ان افسران کو معطل کیا ہے جو اس وقت علاقے میں تعینات ہیں، 2022ء میں عمارت کو مخدوش قرار دیئے جانے کے وقت جو افسران تعینات تھے ان کا تعین کیا جارہا ہے۔
شاہدرہ ٹاؤن حادثہ ،ملزم گرفتار، گاڑی کس کی تھی?کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا
انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ 51 انتہائی خطرناک عمارتوں کا سروے مکمل کریں، اگر ڈی جی ایس بی سی اے کی غفلت ثابت ہوئی تو ان کیخلاف بھی ایف آئی آر درج ہو گی، 2022ء میں بھی موجودہ ڈی جی ایس بی سی اے تعینات تھے، انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ51 انتہائی خستہ حال عمارتوں سے متعلق بھی کمیٹی تفصیل حاصل کرے گی، کمشنر کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ 588 خطرناک عمارتوں کو تفصیل فراہم کریں۔
دریائے سوات میں ارلی وارننگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسر کو حادثے کے دن ہی معطل کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لیاری عمارت حادثے میں کسی سرکاری افسر کی کوتاہی سامنے آئی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری عمارت حادثے کی کی تحقیقات کرنے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ 2 دن میں آئے گی، عوام فلیٹ یا پلاٹ بُک کراتے وقت ضرور چیک کریں کہ منصوبے کو منظوریاں حاصل ہیں یا نہیں۔
نشترکالونی: نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان جاں بحق