کوٹری بیروج ،پانی زیادہ چھوڑنے سے نہروں میںشگاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہروں میں زیادہ پانی چھوڑے جانے کے باعث نہریں اُوور فلو ہوگئیں، نہروں میں زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے نہروں میں شگاف پڑ گئے جس سے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔ کوٹری بیراج سے نکلنے والی نیو پھلیلی کینال میں پڑنے والے شگاف کے نتیجے میں متعدد دیہات زیرآب آگئے ،پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث قیمتی سامان کو نقصان
پہنچا ،انتظامیہ نے شگاف بھرنے کے لیے کارروائی شروع کردی، پھلیلی کینال کی آر ڈی 122 کے مقام پر پڑنے والے شگاف کے باعث دیہی علاقے نورانی شریف کمون قمبرانی، کمدار ملاح، لونگ ملاح سمیت دیگر میں پانی بھر جانے کے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ پر کاشت شدہ فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ متاثرہ دیہاتوں کے مکین اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، اس حوالے سے انتظامیہ کو کہنا ہے کہ نہر میں پانی کا بہا¶ تیز ہونے کے باعث شگاف پڑا ہے جس کو بھرنے کے لیے ٹیمیں سرگرم عمل ہیں تاہم مسلسل پانی کا دبا بڑھنے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر سیلاب سے متاثرہ ہونے والے سینکڑوں افراد کو گا¶ں میں موجود اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ پھلیلی نہر کا پانی اُوور فلو ہونے سے کالی موری، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اطراف میں بھی پانی بھر گیا، نہر کے ساتھ بنائے جانے والے پارک اور تفریحی مقامات پانی میں ڈوب گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
بابر اعظم کا نیا سنگ میل ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز بن گئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
بابر نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران سرانجام دیا، جب انہوں نے اپنی اننگز کا نوواں رن مکمل کیا تو وہ بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔
روہت شرما نے اپنے کیریئر میں 159 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4231 رنز بنائے تھے، جب کہ بابر اعظم کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار تھے — جو انہوں نے اعتماد بھرے انداز میں حاصل کر لیے۔
یہ اعزاز بابر کے شاندار اور مستقل مزاج بیٹنگ کی ایک اور بڑی پہچان ہے۔ وہ پاکستان کے لیے کئی سالوں سے مختصر فارمیٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور دنیا کے چند سب سے زیادہ قابلِ اعتماد بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
قابلِ ذکر بات یہ بھی ہے کہ بابر اعظم کو گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، تاہم ایشیا کپ 2025 میں ٹیم کی ناکامی کے بعد انہیں دوبارہ قیادت سونپی گئی — اور واپسی پر ہی انہوں نے ایک بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر کے شاندار کم بیک کیا۔
بابر کا یہ کارنامہ نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ ہے، جنہوں نے ہمیشہ ان کی کلاس، مستقل مزاجی اور خاموش قیادت پر یقین رکھا۔