data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی میڈیا سیکرٹری کاشف ملاح، مرکزی رہنما پرھ سومرو اور ممتاز کھوسو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ بندوں کی مرمت پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، اس کے باوجود بارشوں سے پہلے ہی شگاف پڑنے شروع ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر عالمی امداد ہڑپ کرنے کے لیے سندھ کو ڈبونے کی سازش کی ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن نے معمولی بارشوں میں بھی سندھ کے دیہاتوں اور شہروں کو ڈبو دیا ہے۔حیدرآباد کے قریب نیو پھلیلی کینال میں پڑنے والا 55 فٹ چوڑا شگاف پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن اور نااہلی کو بے نقاب کرتا ہے۔ آبپاشی اور میونسپل کمیٹیوں کے بجٹ پیپلز پارٹی کے وڈیروں کی اوطاقوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ حیدرآباد کے علاقے سیری کے قریب نورائی شریف گاؤں میں نیو پھلیلی کینال میں شگاف پڑنے سے خمو قمبرانی، کمدار ملاح، لونگ ملاح سمیت کئی گاؤں زیرِ آب آ گئے ہیں، سیکڑوں ایکڑ فصلیں ڈوب گئی ہیں۔ گھوٹکی کے قریب قاضی واہہ میں بھی شگاف پڑا ہے۔آبپاشی محکمہ کرپشن کی رقم بانٹنے میں مصروف ہے، شگاف بند کرنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔ پیپلز پارٹی حکومت سندھ کی زراعت کو منظم منصوبہ بندی کے تحت تباہ کر رہی ہے۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پانی کو منصوبہ بندی کے ساتھ سمندر کی جانب نکالا جائے، آبپاشی سمیت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کیا جائے تاکہ سندھ کو کسی بھی ممکنہ سیلاب سے بچایا جا سکے۔ کرپشن، غفلت اور کوتاہی کے مرتکب افسران کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے

پیپلز  پارٹی کے سینئر رہنماعبدالستار بچانی 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق عبد الستار بچانی کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی زبوں حالی پر تحریک انصاف کا اطمینان
  • سیلاب کے باعث خضرو فارمولی پر دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہوگئی
  • کراچی: قومی امراض قلب اسپتال میں 40 ارب کی مبینہ کرپشن سامنے آ گئی
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، حافظ نعیم
  • سینئر سیاست دان عبد الستار بچانی انتقال کر گئے
  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے
  • لیاری سانحہ پیپلز پارٹی کی لاپروائی اور کرپشن کا نتیجہ ہے، عوامی تحریک
  • پیپلزپارٹی اختلافات کا شکار، وزیراعظم انوارالحق کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے میں ناکام