data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی ادارہ امراضِ قلب کراچی میں 40 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، جس پر سندھ حکومت نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ کی جانب سے مالی سال 2023-24 کی رپورٹ میں یہ معاملہ سامنے آیا، جس میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اس مبینہ کرپشن پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔ سیکریٹری صحت کی جانب سے قائم کی گئی دو رکنی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری صحت شامل ہیں، جو پندرہ روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

ادھر قومی ادارہ امراضِ قلب کے ترجمان نے ان الزامات کو قبل از وقت اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آڈٹ پیرے کسی بھی سرکاری ادارے میں معمول کا حصہ ہوتے ہیں اور ان کا مقصد مالی معاملات میں شفافیت کو بہتر بنانا ہوتا ہے، نہ کہ انہیں فوری طور پر بدعنوانی تصور کر لیا جائے۔

ترجمان کے مطابق رپورٹ میں جن تقرریوں اور مالی مشاہدات کا ذکر ہے، وہ بیشتر 2017 سے 2018 کے درمیانی عرصے پر محیط ہیں اور موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے نومبر 2023 میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، اس لیے ان کا براہ راست تعلق حالیہ انتظامیہ سے جوڑنا درست نہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ وہ تمام آڈٹ اعتراضات کا تحریری جواب متعلقہ فورمز پر پیش کرے گا اور شفاف انداز میں ہر نکتے کا دفاع کیا جائے گا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ الزامات کی مکمل تحقیق سے پہلے کرپشن قرار دینا گمراہ کن عمل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق