یوم عاشور، علامہ شہنشاہ نقوی کی زیر اقتداء کراچی میں نماز دوران مرکزی جلوس کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کراچی نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شجاعت و قیادت امت مسلمہ کی بیداری اور وحدت کا محور ہے، مسئلہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت امت کا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے جبکہ اسرائیلی مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی کی قابل مذمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام مرکزی جلوسِ عاشورا میں نماز باجماعت کا اہتمام تبت سینٹر کراچی پر کیا گیا، جس کی امامت مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی۔ نماز ظہرین کے دوران عزاداران امام حسینؑ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد بھی کیا۔ نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد عزاداران سید الشہداء امام حسینؑ نے امریکا، اسرائیل اور بھارت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کراچی سروش زیدی کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی انسانیت کی رہنمائی کا چراغ ہے اور کربلا کا پیغام وقت کے یزیدوں کے خلاف قیام کا حوصلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شجاعت و قیادت امت مسلمہ کی بیداری اور وحدت کا محور ہے، مسئلہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت امت کا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے جبکہ اسرائیلی مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی کی قابل مذمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد
—فائل فوٹو
کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔
جلوس صدر ریگل چوک، تبت سینٹر سے ہو کر ایم اے جناح روڈ پہنچے گا اور حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔
ملک بھر میں یوم عاشور کی مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
لاہور میں گزشتہ شب نثار حویلی سے برآمد ہونے والا یوم عاشور کا مرکزی جلوس اندرون شہر کے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔
علامہ شہنشاہ نقوی نے مجلس سے خطاب کیا اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم قربانی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
روہڑی میں 500 سال قدیم ضریح نو ڈھال کا جلوس آج دوپہر تیسرا اور آخری مرحلہ طے کر کے اختتام پذیر ہوگا۔
کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔
ملتان میں استاد شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 25 سے زائد جلوس برآمد ہوئے جبکہ گوجرانوالہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت سے برآمد ہوا
کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔