چند مفاد پرست، الیکشن کمیشن‘ چیف اور ممبران کیخلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔ پیر کو الیکشن کمیشن پاکستان سے جاری بیان میں ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنراور ممبران ہر فیصلہ بغیر کسی کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئین اور قانون کے مطابق کرتے ہیں اور کسی قسم کے دبائو یا بلیک میلنگ میں نہیں آتے اور نہ ہی ان اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات پر جو حقائق کے برعکس تبصرے ہوئے ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے، مختلف اوقات میں الیکشن کمیشن سے کئی آئینی اور انتظامی عہدہ دار سرکاری معاملات کے سلسلے میں ملتے رہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدرثاقب فیاض مگوں پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان کو شیلڈ پیش کررہے ہیں،حنیف گوہر ، ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیناتا احمد، بشیرجان محمد اور دیگر بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">