کراچی: جھگڑے کے دوران بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
جمشید کوارٹر کے علاقے پیٹل پاڑہ میں جھگڑے کے دوران بھائی نے بھائی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔
جمشید کوارٹر پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ دلاور ولد دوست محمد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا جس میں مقتول کو اس کے بھائی نے جہانگیر نے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا ہے جو کہ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے ما رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ومبلڈن ٹینس، بیلنڈا بینسک پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
لندن:سوئس ٹینس اسٹار بیلنڈا بینسک نے نویں کوشش میں پہلی بار ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
بیلنڈا بینسک نے 18 ویں سیڈ روسی کھلاڑی ایکٹرینا ایلکزینڈرووا کو زیر کیا، بینسک کا اب روس کی ساتویں سیڈ کھلاڑی میرا ایندریوا سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے امریکی حریف ایما نیوارو کو مات دی تھی۔
مردوں کی کیٹیگری میں امریکی کھلاڑی بین شیلٹن نے اطالوی حریف لورینزو سونیگو کو شکست دے کر پہلی بار فائنل 8 میں جگہ بنا لی۔
سربیا کے نووک جوکووچ 16 ویں بار ومبلڈن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، انہوں نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریلوی حریف ایلکس ڈی مینور کو ہرایا۔