data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جو پہلے ہی مشکلات اور دباؤ کا شکار ہے، اب ایک اور اندرونی بحران کی لپیٹ میں آ چکی ہے، جہاں پارٹی کے اہم رہنما کھلے عام ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہو چکے ہیں اور معاملہ اس حد تک پہنچ گیا ہے کہ ایک سینئر رہنما نے دوسرے کے خلاف عدالت میں ایک ارب روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

درخواست میں شیخ وقاص کا مؤقف ہے کہ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر ایسے جھوٹے، گمراہ کن اور توہین آمیز بیانات دیے، جن سے نہ صرف ان کی ذاتی ساکھ متاثر ہوئی بلکہ عوامی تاثر اور وقار کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

شیخ وقاص اکرم نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایک عزت دار شہری ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں اور فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کی جانے والی بیان بازی نے انہیں عوام کی نظروں میں بدنام کیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فواد چوہدری کو نہ صرف ایک ارب روپے ہرجانے کی ادائیگی کا پابند بنایا جائے بلکہ سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات کی تردید بھی کرائی جائے تاکہ ان کی عزتِ نفس بحال ہو سکے۔

عدالت میں یہ مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے اور فریقین کو ابتدائی دلائل پیش کرنے کے لیے 12 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

آئندہ سماعت میں عدالت فیصلہ کرے گی کہ آیا یہ دعویٰ باقاعدہ ٹرائل کے لیے منظور کیا جائے یا نہیں۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں یہ پہلا موقع نہیں جب اندرونی اختلافات اس قدر شدت اختیار کر گئے ہوں کہ نوبت قانونی چارہ جوئی تک پہنچ جائے۔ پارٹی پہلے ہی مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، جس میں قیادت کی گرفتاری، تنظیمی مسائل اور مسلسل سیاسی دباؤ شامل ہیں۔ ایسے میں پارٹی رہنماؤں کے درمیان یہ نوعیت کی کشیدگی پارٹی کے لیے مزید نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فواد چوہدری عدالت میں پی ٹی آئی کے لیے

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی