غزہ میں مستقل جنگ بندی سعودی عرب کی ترجیح ہے:فیصل بن فرحان
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان روس کے دورہ پر دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے جہاں انکی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر صحافیوں نے سعودی وزیر خارجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات کے بارے میں سوال کیا، جس پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کی موجودہ ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔
اس موع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور روس دونوں اوپیک باڈی کے رکن ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ اوپیک ممبران اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہیں۔
خبر ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اوپیک ممالک جن میں سعودی عرب، روس سمیت متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، عراق، قازقستان اور الجزائر شامل ہیں، توقع ہے کہ یہ ممالک پٹرولیم مصنوعات میں اگست کیلیے یومیہ 4 لاکھ 11 ہزار بیرل کے اضافے پر رضامند ہو جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جنگ بندی کے بعد بڑی پیشرفت‘پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان اور بھارت نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سے تمام پاکستانی قیدیوں کے لیے خصوصی قونصلر رسائی کے ساتھ ان کی رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ فہرستوں کا تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے 2008ء کی تعمیل میں کیا گیا ہے، معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستیں شیئر کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے 246بھارتی قیدیوں کی فہرست ہائی کمیشن اسلام آباد کے نمائندے کے حوالے کی، جن میں 53 سویلین قیدی اور 193ماہی گیر شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے 463پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کے ہائی کمیشن، نئی دہلی کے ایک سفارت کار کے ساتھ شیئر کی ہے، جن میں 382 سویلین قیدی اور 81ماہی گیر شامل ہیں، حکومت پاکستان نے ان تمام پاکستانی قیدیوں اور ماہی گیروں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔