آذربائیجان میں اسحاق ڈار کی آذری وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
آذربائیجان میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 17ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سائیڈ لائن پر انہوں نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ای سی او میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے توانائی، تجارت، تعلیم اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی دیگر علاقائی و عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں درپیش چیلنجز پر گفتگو کی جائے گی دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف آج ای سی او اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے جس میں وہ تجارت کے فروغ، پائیدار ترقی، علاقائی روابط اور عالمی و علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے پاکستان کے مؤقف اور تجاویز پیش کریں گے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات
ملاقات کے دوران حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا، غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے استنبول میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا، غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوسرے مرحلے کے دوران امداد کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں تاحال 11 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے والی رہتی ہیں۔