اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) آذربائیجان میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 17ویں سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم سفارتی سرگرمیاں جاری رہیں۔ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ای سی او میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کی دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔