data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت انسانی بحران کی شکل اختیار کر رہی ہے، غزہ کا یہ بحران اب عالمی ضمیر کا امتحان بن چکا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق غذائی قلت سے شہید ہونے والے زیادہ تر 5 سال سے کم عمر کے بچے ہیں، روزانہ متعدد بچے بھوک کی وجہ سے وفات پا رہے ہیں ، آئندہ مہینوں میں 71 ہزار سے زاید بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ غزہ میں بد ترین نسل کشی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اپنے بیان میں ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ عالمی
ادارے خبردار کر رہے ہیں کہ انسانی امداد کے راستے فوری طور پر نہ کھولے گئے تو یہ صورتحال نہ صرف مزید جانیں لے سکتی ہے بلکہ پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امداد کے منتظر پناہ گزینوں پر بمباری دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور المناک صورتحال یہ ہے کہ غزہ میں انسانی المیہ رونما ہورہا ہے اور پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مزید اطلاعات یہ بھی ہیں کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد وسطی علاقوں تک پھیلانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ نیتن یاہو نے 4 ہفتے قبل حماس کی جانب سے دیا گیا قیام امن کا فارمولہ مسترد کر دیا، جو ثالثوں کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ اس فارمولے میں 60 دن کے لیے جنگ بندی اور اس کے بعد مستقل سیز فائر اور انسانی امداد کی بحالی کا منصوبہ شامل تھا۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے خبردار کیا کہ غزہ کا قیامت خیز منظر، عالمی برادری اور عالمی اداروں کے دامن پر ایک بد نماداغ ہے، انسانیت اور انسانی حقوق کے دعوؤں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے، پوری دنیا کے احتجاج، جنگ بندی کے مطالبوں اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود جنگ بندی کے لیے اقدامات نہیں کیے جاتے تو پھر اس نسل کشی میں پوری عالمی برادری برابر کی شریک ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: غذائی قلت

پڑھیں:

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 350ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں افاضے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 685روپے بڑھ کر 3لاکھ 6ہزار 069روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے کے اضافے سے 3ہزار 871روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 47روپے کے اضافے سے 3ہزار 318روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • وینزویلا نے عالمی ادارہ براہ انسانی حقوق کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دے دیا
  • غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی کی اجازت دی جائے: اقوامِ متحدہ کا مطالبہ
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ
  • ہمیں سارے غزہ پر قبضہ کرنا چاہئے، صیہونی وزیر داخلہ
  • وزیر خزانہ کا منصفانہ عالمی مالیاتی اصلاحات، ترقیاتی امداد بڑھانے کا مطالبہ
  • ہم نے صدارت ایسے وقت میں سنبھالی جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات اور انسانی بحران میں گھری ہوئی ہے: اسحاق ڈار
  • غزہ میں امداد کے نام پر قتل عام: GHF کی سرگرمیاں بند کی جائیں، اقوام متحدہ
  • عالمی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے کو متوازن، انسانی حقوق پر مبنی بنا یاجائے.پاکستان کا مطالبہ
  • پاکستان کا عالمی انسداد دہشتگردی کے ڈھانچے کو متوازن، انسانی حقوق پر مبنی بنانے کا مطالبہ