پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے، صابر حسین اعوان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت کا اضافہ بدترین ظلم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے جنرل سیکرٹری صابرحسین اعوان نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل گرنے کے باوجود حکومت پاکستان کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی جیبوں پر بدترین ڈاکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی عیاشیوں کے لئے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگرعالمی مالیاتی اداروں سے شرمناک اور ذلت آمیز شرائط پر قرضے لیکر ہڑپ کرجاتی ہے اور پھر یہی قرضے سود سمیت واپس کرنے کے لئے ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلٹی بلز میں اضافے کی صورت میں غریب عوام سے وصول کئے جاتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی کے ضلعی امراء اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اور بلاجواز اضافے سے آنے والے دنوں میں مہنگائی کی نئی لہر پیدا ہوگی کیونکہ فیول مہنگا ہونے سے روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی نقل و حمل کے اخراجات بڑھ جائیں گے اور اس کا لازمی نتیجہ قیمتوں میں اضافے کی صورت میں نکلے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک سمیت دیگر عالمی مالیاتی ادارے حکومت پاکستان کو ایسے شرمناک شرائط پر قرضے دے رہے ہیں کہ حکومت قرضوں کی واپسی کے لئے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے علاوہ ہر ماہ بجلی اور گیس کے فی یونٹ نرخوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مہینہ میں دو بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ایران اسرائیل جنگ کے بعد عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہونے کے باوجود حکومت اس کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کررہی جبکہ ستم ظریفی کا مقام ہے کہ موجودہ وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے تو ان کا مطالبہ تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم از کم 70 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے مطابق کمی کرکے عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہم کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جماعت اسلامی عالمی مارکیٹ
پڑھیں:
پنجاب میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں،جماعت اسلامی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-20
لاہور( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے جماعت اسلامی قصور کے رہنما مجاہد حسین کے جواں سالہ بیٹے معیز حسین کی پیشہ ور مجروموں کے دو گرہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، قانو ن نافذ کرنے والے ادارے، سی سی ڈی عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب اس واقعے کا فی الفور نوٹس لے کر ذمہ داران کو انصاف کے کہٹرے میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پورے صوبے میں جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھرتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ لاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع بالخصوص لاہور میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں خاص طور پر اغوا برائے تاوان، کمسن بچوں کے بداخلاقی کے دوران قتل اور غیر ملکیوں سے ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں اضافہ، حکومت پنجاب اور پولیس دونوں کی کارگردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس افسران اپنی ذمہ داری سے غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئے روز پوش اور گنجان آباد محلوں اہم تجارتی مراکز میں ڈاکہ زنی دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹ مار وہیکل تھفٹ کی دلیرانہ وارداتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔جب خوشحالی ہوتی ہے تو جرائم بھی کم ہوتے ہیں۔ جن ممالک یا معاشروں میں غربت، افلاس، ناخواندگی، بے ہنگم آبادی اور لاشعوری مجبوریاں ہوں گی وہاں جرائم کو مستقل قابو نہیں کیا جا سکتا۔