2025-07-04@04:51:55 GMT
تلاش کی گنتی: 383
«کہ نبی اکرم»:
سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا جاتا ہے مٹی ڈالو اور آگے بڑھو، 8 فروری کو عوام نکلے، یہ تاریخی دن تھا، 8 فروری کو ہم بھولیں گے نہیں، ہم بانیٔ پی ٹی آئی کی جنگ لڑیں گے اور جیت ہمارا مقدر ہو گی۔پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آٹھ دہائیوں سے پاکستان کو لوٹا جا رہا ہے۔ چیلنج کرتا ہوں اگر ہماری حکومت گرادی گئی تو سیاست چھوڑ دونگا: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جتنا زور لگانا ہے لگا...
لاہور(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے جس کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، ہماری بات کا جواب نہ آئے تو پھر احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔ دو سال بعد کوٹ لکھپت جیل کے اسیروں کی متفقہ رائے ہے کہ مذاکرات ہونے چاہیں. پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت اور مذاکرات دونوں عمل ساتھ ساتھ جاری رہیں گے، تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا...
ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔ واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جیل میں بند کسی فرد سےمذاکرات نہیں ہوں گے، اگرمذاکرات کرنے ہیں تو بیرسٹر گوہر اور دوسرے سینئر رہنماوں کو حکومت سے کرنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبرمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوحق ہےحکومت کیخلاف تحریک چلانے کی کوشش کریں، وہ تحریک جوعوام کی پریشانی کا باعث بنے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جس طرح کی تحریک چلاتے ہیں ویسے نہیں چل سکتیں، حکومتوں کیخلاف تحریکیں خود بخود چلتی ہیں اور کامیاب بھی ہوتی ہیں، بانی پی...
نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں عاصم افتخار احمد نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔ پاکستان سفارت کاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔ پیپلز پارٹی وفاق و پنجاب حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے،...
بیرسٹر سیف— فائل فوٹو مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شندور فیسٹول کے موقع پر حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک مرتبہ استعمال ہوا، فیسٹول کے لیے میں اور صوبائی وزیر کھیل ہی ہیلی کاپٹر میں گئے تھے۔وزیرِ اعلیٰ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مردان کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ سے حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے۔صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق جنید اکبر سے اگر ذمے داری پوری نہیں ہوتی تو کسی اہل کو یہ ذمے داری سونپے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کو مشکل وقت میں صرف...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں خطرناک دھماکے سے کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ سیگاچی انڈسٹریز نامی کیمیکل پلانٹ کے ری ایکٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم شعلوں کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں زہریلے دھویں یا دیگر خطرناک کیمیکلز کے اخراج کا فی الحال کوئی اندیشہ نہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارت میں صنعتی حفاظتی اقدامات کی...
اپنے ایک بیان میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بات ہوسکتی ہے کہ ایران کس حد تک یورینیم افزودہ کرسکتا ہے، مگر یہ کہنا کہ آپکو یورینیم افزودہ نہیں کرنی چاہیئے، آپکے پاس صفر افزودگی ہونی چاہیئے اور اگر آپ اس سے اتفاق نہیں کرینگے تو ہم آپ پر بمباری کرینگے، یہ جنگل کا قانون ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کو مذاکرات سے پہلے مزید کسی بھی حملے کا امکان ختم کرنا ہوگا۔ مجید تخت روانچی نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ثالثوں کی وساطت سے ایران کو بتایا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں، تاہم امریکی انتظامیہ نے...
پشاور + ڈسکہ (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا حکومت نے سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15؍15 لاکھ روپے فی کس اعلان کردیا ، دریا میں بہہ جانے والوں میں 11 کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر 6 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پی کے شہاب علی شاہ نے ہفتہ کے روز سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں 85 پھنسے افراد میں...
فوٹو بشکریہ ایکس دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 1 ہی خاندان کے 2 افراد کو مردان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، 1 بچے کی تلاش جاری ہے جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔مردان کے علاقے نواں کلی کا رہائشی نصیر احمد، 2 بیٹے، بیٹی، بھائی اور بھانجا دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں میں شامل تھے۔2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 1 بچے کی تلاش جاری ہے، جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکےخطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔ مرنے والوں میں نصیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں دلچسپ اور حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق بنگلہ دیش کے شہری بڑی تعداد میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو زیادہ قریبی اور مخلص دوست سمجھتے ہیں۔سروے نتائج کے مطابق، 46 فیصد بنگلہ دیشی شہریوں نے پاکستان کو اپنا قریبی دوست قرار دیا، جبکہ صرف 11 فیصد نے بھارت کو دوست کہا، اور 47 فیصد نے بھارت کو دشمن تصور کیا۔یہ اعداد و شمار دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، خاص طور پر حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں، جہاں 54 فیصد بنگلہ دیشی عوام نے پاکستان کی حمایت کی، جبکہ بھارت کے حق میں صرف 9 فیصد لوگ نظر آئے۔سروے میں یہ...
پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کئے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی حملے کئے، ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی بڑھے، تنازع کے پرامن حل کیلئے کئی اجلاس کئے گئے، پاکستان نے موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی ہے۔ پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے کئی ممالک سے رابطے کئے، آئی اے...
ویب ڈیسک:پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کئے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی حملے کئے، ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی بڑھے، تنازع کے پرامن حل کیلئے کئی اجلاس کئے گئے، پاکستان نے موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی ہے۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پاکستانی مندوب...
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ کے پی کا بجٹ 23 جون کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا، کے پی اسمبلی نے جو کیا وہ بظاہر لگتا ہے عجلت میں کیا گیا۔بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ممکن تھا کہ وفاقی حکومت فنانشل ایمرجنسی کا نفاذ کرتی۔ یہ بھی پڑھیے ہم چاہتے ہیں ملک کو فلاح کی راہ پر چلائیں: سلمان اکرم راجہ ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے کیسز میں ضمانت منسوخ ہونے پر افسوس ہے، ہم سپریم کورٹ جائیں گے، اسی نظام سے بہرحال ٹکراتے رہیں...
راولپنڈی: تھانہ بنی کے علاقے میں تین بچے پراسرار حالات میں جاں بحق اور ماں کی حالت بھی غیر ہے جبکہ پولیس نے واقعے کے وجوہات کے تعین کے لیے میتیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق بنی کے علاقے محلہ راجا سلطان میں رہائش پذیر سرکاری اسپتال میں ملازمت کرنے والے سالم حسب معمول صبع اپنی ڈیوٹی پر چلا گیا جبکہ گھر میں ان کی اہلیہ اور 4 سالہ بیٹی، دو سالہ بیٹا اور 8 ماہ کی بیٹی موجود تھیں، جنہیں والدہ نےناشتہ اور دودھ وغیرہ دیا تو کچھ دیر بعد بچوں سمیت والدہ کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی۔ اہل محلہ نے ماں اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم تینوں بچے...
---فائل فوٹو لیہ میں دو ڈاکوؤں کی آئل ٹینکر لوٹنے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر آئل ٹینکر کی زد میں آ کر ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ فتح پور کی حدود میں وکیل والا کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے آئل ٹینکر کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر کی زد میں آ کر ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ خطے کے عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، جنگ روک دی جائے۔ ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پرامن حل کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد فردو کے مقام پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، امن کو موقع نہ دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایک بار جارحیت بند ہو جائے تو اس کے بعد ایران ایک بار پھر مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے تیار ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جارحیت کرنے والے کا سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے پر احتساب ہونا چاہئے، ایران کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔عباس عراقچی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کرتا رہے گا، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔اس سے...
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)روسی صد ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو متعدد بار کہہ چکے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں ملے۔(جاری ہے) روسی صدر نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی خدشات دور کرنے، مشترکہ سلامتی یقینی بنانے کیلیے مذاکرات پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو پرامن مقاصد کیلیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل دونوں کو مذاکرات میں لچک دکھانی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ ایران نے بارہا اس بات کا اظہار کیا کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا، زندگی بچانے کیلئے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے، جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے۔ پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا، زندگی بچانے کیلئے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے، جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی...
جنیوا میں انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف ایران اپنا دفاع کررہا ہے، اسرائیل کی جانب سے ایران کے رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں پر حملے کیے گئے، پوری طاقت کے ساتھ علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایران پر اس وقت حملہ کیا گیا جب جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری تھے۔ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل سے عباس عراقچی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے خلاف بلاجواز جنگ مسلط کی گئی اسرائیل کی جانب سے ہماری تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف ایران...
قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اگر کوئی ترقی دکھائی ہے تو وہ یہ ہے کہ گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ صرف گدھوں کی تعداد میں اضافہ کیوں ہوا ہے گدھیوں کی تعداد کیوں نہیں بڑھی۔ حکومت نے اگر کوئی ترقی دکھائی ہے تو وہ یہ ہے کہ گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،لیکن میں حیران ہوں کہ گدھوں کی تعداد میں ہی اضافہ ہوا ہے، گدھیا کیوں نہیں بڑھیں؟ جنید اکبر خان#ReleaseLeaderOfUmmah pic.twitter.com/fwWaMcMTsd — PTI Punjab (@PTIPunjabPK) June 20, 2025 انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ایکسپورٹس کم ہو رہی ہیں، زراعت...
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور 12 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ فریقین کے مابین عالمی و علاقائی امن، سلامتی اور تزویراتی استحکام کے امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی تنصیبات پر حملے سے نیوکلیئر آفت پھوٹ سکتی ہے، روس کا انتباہ بات چیت کے دوران تخفیفِ اسلحہ اور جوہری عدم افزودگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی، کانفرنس برائے تخفیفِ اسلحہ، اور متعلقہ بین الاقوامی معاہدات بشمول حیاتیاتی ہتھیاروں کے معاہدے اور کیمیائی ہتھیاروں کے معاہدے کے تناظر میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر فرسٹ کمیٹی کے ایجنڈے پر بھی...
ایران نے صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کے دعوے کی تردید کردی۔اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑ گڑایا۔ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابلِ نفرت چیز سپریم لیڈر کے قتل کی دھمکی ہے۔ایران دباؤ میں امن قبول نہیں کرتا، خاص طور پر ایسے جنگ پسند شخص کے ساتھ جو خود کو اہم ثابت کر رہا ہو۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ٹرمپ کی ملاقات کی پیشکش جلد قبول کر لے گا۔
جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ رواں ہفتے جمعے کو جنیوا میں ایرانی ہم منصب کے ساتھ جوہری پروگرام پر اہم مذاکرات کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ پہلے یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس سے جرمنی کے مستقل مشن پر ملاقات کریں گے جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جرمن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات امریکا کی ہم آہنگی کے ساتھ ہو رہے ہیں، اور ان کا مقصد ایران سے سخت یقین دہانی حاصل کرنا ہے کہ وہ جوہری توانائی کا استعمال صرف پرامن سول مقاصد کے لیے کرے گا۔ مذاکرات کے بعد ماہرین کی سطح پر "اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ" بھی ترتیب دیا...

ایم سی آئی اور سی ڈی اے کی جانب سے مارکیٹوں اور مراکز کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کا آغاز
ایم سی آئی اور سی ڈی اے کی جانب سے مارکیٹوں اور مراکز کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے / چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈائریکٹر ڈی ایم اے، ڈائریکٹر الیکٹریکل، ڈائریکٹر سینیٹیشن، محکمہ ماحولیات کے نمائندگان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایف سیون مرکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران تاجر تنظیم کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کی گئی اور مرکز کی خوبصورتی و بہتری کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام متعلقہ محکموں کو مرکز میں موجود مسائل کے حل کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے اور متعدد امور پر فوری طور پر کام...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔ جی سیون اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، ایران کشیدگی میں کمی پر بات کرنا چاہتا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امریکی صدر ایران اسرائیل کشیدگی ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات وی نیوز
سٹی 42 : حیدرآباد میں کوچ اور ٹرالر میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ 20 زخمی ہوگئے ۔ حادثہ ایم نائن موٹروے تھانہ بولا خان کے قریب پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو کوٹری تعلقہ ہسپتال اور سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی جانب سے حملوں کے بعد ایران نے ہفتے کو کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات اب ’بے معنی‘ ہو چکے ہیں۔تاہم ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ اتوار کو مسقط میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرنا باقی ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کو وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے کہا کہ ’دوسرے فریق (امریکا) نے ایسا رویہ اختیار کیا جس سے مذاکرات بے معنی ہو جاتے ہیں۔ آپ بیک وقت مذاکرات کا دعویٰ کریں اور صہیونی حکومت (اسرائیل) کو ایران کی سرزمین پر حملے کی اجازت دے کر کام تقسیم کریں، یہ نہیں ہو سکتا۔‘ اسرائیل نے ’سفارتی عمل پر اثر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نیوکلیئر بم نہیں بنا سکتا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔ دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے منصوبوں کا پہلے سے علم تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے اس آپریشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، امید ہے ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کےلیے امریکا سے مذاکرات جاری رکھے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا، ہم مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید کر رہے ہیں۔ اس...
اپنے ایک تازہ بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران سے سخت مذاکرات ہونگے، تاہم امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ ممکن ہے کہ ہو جائے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ وہ یہ نہیں کہنا چاہتے کہ اسرائیلی حملہ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا ایران ایٹمی مذاکرات کی بظاہر ناکامی کے بعد خلیج فارس کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ وہ ایران سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ایران سے معاہدے کے قریب ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ دوستانہ راستے کو ترجیح دیں گے لیکن بڑے تنازع کا بھی خطرہ موجود ہے، بہت جلد کچھ ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ...

کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون 2025)پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جاسکتاہے، امریکہ کو چاہیے کہ وہ بھارت کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لائے، کیونکہ یہی عالمی مفاد میں ہے، برسلز میں یورپی یونین کے رہنماوں سے ملاقات کیلئے روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستانی سفارتی وفد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کئے جاسکتے ہیں۔ بھارت سے مطالبہ کرتے ہیںوہ اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے۔بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور اور موثر جواب...
وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ عوام دشمن اور معاشی حقائق سے لاعلمی کا عکاس ہے۔ پشاور میں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق کو نہ عوام کے مسائل کا ادراک ہے، نہ صوبوں کے آئینی حقوق کی پرواہ۔ بجٹ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حقوق پر کھلا ڈاکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے مالیاتی حصے میں کمی کر کے وفاق کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟ تیل پر کاربن ٹیکس لگانے سے غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھیں گی۔ خیبر پختونخوا کے وزیرِ خوراک کا کہنا تھا کہ عوام دشمن بجٹ...
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں جو ملک سے دشمنی ہے، جنہیں نیدرلینڈز سے پاکستان معیشت بہتر کرنے کے لیے لایا گیا تھا، لگتا ہے وہ چولہے بجھانے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نےکہا ہےکہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلےگئے، یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں جو ملک سے دشمنی ہے، جنہیں نیدرلینڈز سے پاکستان معیشت بہتر کرنے کے لیے لایا گیا تھا، لگتا ہے وہ چولہے بجھانے...
راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کے تیسرے سال میں گروتھ 1.5 فیصد ہے، یہ کس قسم کی گروتھ ہے جو ہماری سمجھ سے باہر ہے، عوام معاشی طور پر یتیم ہو گئی ہے، انسان کے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے آج اکنامک سروے معذرت خوانہ طریقے سے پیش کیا۔ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب اور دیگر کا مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پاکستان اکنامک سروے کے حوالے سے تفصیلی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیر خزانہ نے اکنامک سروے معذرت خوانہ طریقے سے پیش...
فلاڈیلفیا: شہر کے علاقے ٹیوگا-نائس ٹاؤن میں واقع SEPTA کے مڈ ویلے ڈپو میں جمعرات کی صبح شدید آگ بھڑک اٹھی، جس میں پرانی اور ناقابلِ استعمال قرار دی گئی کئی بسیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ صبح 6:15 بجے کے قریب لگی اور فوری طور پر اسے تھری الارم آگ قرار دے دیا گیا۔ آگ کی شدت اتنی تھی کہ کالا دھواں شہر بھر میں دیکھا گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور متعدد سڑکیں بند کر دی گئیں، خاص طور پر روٹ 1 پر شدید رش دیکھا گیا۔ SEPTA کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز اینڈریو بش نے تصدیق کی کہ متاثرہ بسیں سروس سے باہر تھیں...
کل پیش کیے جانیوالے رواں مالی سال کے اکنامک سروے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے مطابق ملکی معیشت کا حجم 39 ارب 30 کروڑ ڈالر بڑھا لیکن معیشت کی عبوری شرح نمو3.6 فیصد ہدف کے مقابلے میں 2.68 فیصد رہی۔ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 410 ارب 96 کروڑ ڈالر رہاجو گزشتہ مالی سال 371 ارب 66 کروڑ ڈالر تھا، رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن میں 144 ڈالر کا اضافہ ہوا، سالانہ آمدن 1680 ڈالر رہی تھی جبکہ ملکی معیشت کا حجم 9600 ارب روپے بڑھا۔ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 114.7 ہزار ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ سال پاکستان کی معیشت کا حجم 105.1 ہزار ارب روپے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں مالی سال کے اکنامک سروے کو حتمی شکل دے دی گئی جو کل پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رواں مالی سال معیشت کی عبوری شرح نمو 2.68 فیصد رہی جبکہ ہدف 3.6 فیصد تھا، رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 39 ارب 30 کروڑ ڈالر بڑھا، معیشت کا حجم 410 ارب 96 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 371 ارب 66 کروڑ ڈالر تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن 144 ڈالر بڑھی جبکہ سالانہ آمدن 1680 ڈالر رہی تھی، ملکی معیشت کا حجم 9600 ارب روپے بڑھا، رواں مالی سال پاکستان...
فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت کسی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، احتجاج کر کے اپنے کارکنوں کو مشکلات میں ڈالے گی، اگر ان کے ذہن میں کوئی غلط فہمی ہے تو اسے دور کر لینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کچھ نہیں ملے گا، اپوزیشن وزیراعظم کی مذاکرات کی پیش کش کو قبول کرے۔ فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت کسی تحریک چلانے...
شیری رحمٰن—فائل فوٹو پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکا میں سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔لندن پہنچنے پر پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ 3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں 50 سے زیادہ میٹنگز کیں۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس اور سینیٹرز کے ساتھ مثبت ملاقاتیں ہوئیں، انہوں نے ہماری بات کو سمجھا، سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمٰنسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں...
—فائل فوٹو کراچی بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی مجوزہ 27ویں ترمیم کی حمایت افسوسناک ہے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی بار کے جوائنٹ سیکریٹری سمیت تین وکلا کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور یہ بات کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔کراچی بار ایسوسی ایشن کا اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ عدلیہ پہلے ہی 26ویں آئینی ترمیم کے اثرات بھگت رہی ہے۔اعلامیے میں کراچی بار ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں 27ویں ترمیم کی تجویز بلا جواز ہے۔

افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ
افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل کیا جائے اور صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں۔منگل کے روز پشاور میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دشمن کے خلاف قوم کو متحد کر...
اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاق اور صوبوں کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا گیا جبکہ معاشی اہداف مقرر کرنے کے لیے سفارشات بھی فائنل کر لی گئیں۔ قومی ترقیاتی بجٹ کے لیے 4ہزار ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد، مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد وار زراعت کی گروتھ 4.5 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ صنعت 4.3 اور خدمات کے شعبہ کی گروتھ 4.7 فیصد مقرر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی قومی ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دے گی، جس کا غیر معمولی اجلاس آج ہوگا۔...
اسلام آباد/ کوئٹہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ کویٹہ میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور بلوچستان میں امن ناقابلِ سودے بازی ہے۔ خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے۔ جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے حکومت اور افواجِ پاکستان سے...
نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں فائرنگ کی زد میں آکر ذہنی معذور لڑکا جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں فائرنگ کی زد میں آکر ذہنی معذور لڑکا جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ جائیداد کے تنازعے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی پر کی تھی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او نارتھ ناظم آبادنے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک بی کھنڈو گوٹھ آصف اور اس کے بھائی ظفر ولد خان محمد کے درمیان...
معرکہ حق میں ناکامی، ہزیمت چھپانے کیلئے بھارت کا بلوچستان میں پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے جب کہ معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا۔رپورٹ کے مطابق معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔ بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) جعلی حکومت سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے۔ایبٹ آباد پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی اسی سال دیں گے ، صوبائی حکومت اور پریس کلب مل کر چلیں تو مسائل حل ہوتے ہیں۔ صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالیں تو حکومت بہتر انداز میں چلے گی، حکومت کو انتقامی ہتھکنڈوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جعلی حکومت سے...
فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے جب کہ معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی، بھارت منظم منصوبے کے ساتھ اسپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے، مزدوروں کا ناحق قتل، جعفر ایکسپریس ٹرین، اے پی ایس بس خصدار اور سوراب حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا پر وار فیئر چلنا شروع ہو جاتی ہے، فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں ہر...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے مزاکرات کے دوسرے راؤنڈ کےلیے روسی ٹیم بھیج دی ہے، لیکن روس کی جانب سے ابھی تک وہ میمو رنڈم پیش نہیں کرسکی جس میں جنگ بندی کے شرائط موجود ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ استنبول میں ہونے والے جنگ بندی مزاکرات سے کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا۔ روس نے جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کیلئے تمام حربے اختیار کیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے مزاکرات کے دوسرے راؤنڈ کےلیے روسی ٹیم بھیج دی ہے، لیکن روس کی جانب سے ابھی تک وہ میمو رنڈم پیش نہیں...
لاہور(اوصاف نیوز) لاہور قذافی سٹیڈیم میںکھیلے گئے پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز نام کرلی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بنا سکی۔ بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 50 رنز بنا کا نمایاں رہے۔ تنزید حسن 33، مہدی حسن میراز 23، پرویز حسین ایمان 8، شمیم حسین 7، کپتان لٹن داس 6، توحید ہردوئی 5، رشاد حسین 1 اور جاکر علی 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ حسن محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ شریف الاسلام انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کو پاکستان ایٹمی ملک بن کر سامنے آیا، یہ دن کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ دن تمام سائنسدان اور جو لوگ اس میں شریک تھے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور درجنوں سائنسدانوں نے دہائییوں کام کیا ہے، ہم ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم بحیثیت پارٹی ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر عبد القدیر خان کو مجبور کیا گیا کہ ٹی وی پر آکر...
اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ نون کے سینیٹر و سینئر راہنما کا کہنا تھا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ بانی پی ٹی آئی کیا دے سکتے ہیں۔؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریک انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ عمران خان کیا...
سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے حوالے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ اگر وہ ہم سے بات چیت نہ کریں یا پابندیاں لگائیں تو ہم بھوک سے مر جائیں گے۔ صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم جینے کا راستہ ڈھونڈ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہ بھی ہوں اور مزید پابندیاں عائد کی جائیں، تب بھی ایران زندہ رہے گا۔ تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے حوالے سے انھوں نے کہا ایسا نہیں کہ اگر وہ ہم سے بات...
پاکستان نے ایک اور بڑا معرکہ مارلیا جس میں نوجوان باکسر بانو بٹ کی بھارتی حریف پر تاریخی فتح حاصل کرلے اسے دھول چٹادی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان بانو بٹ نے ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دی، 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپین شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو تاریخی فتح ملی۔ ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بانو بٹ نے رِچا شرما کو شکست سے دو چار کر کے طلائی تمغہ جیت لیا، یہ کامیابی نہ صرف کھیل میں بلکہ خطے میں پاکستان کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، بانو بٹ جیسے پُرعزم...
اردن(نیوز ڈیسک)پاکستان کا ایک اور بڑا معرکہ / نوجوان باکسر بانو بٹ کی بھارتی حریف پر تاریخی فتح ۔ پاکستانی نوجوان بانو بٹ نے ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست9۔ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپین شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو تاریخی فتح ملیایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بانو بٹ نے رِچا شرما کو شکست سے دو چار کر کے طلائی تمغہ جیت لیا۔ یہ کامیابی نہ صرف کھیل میں بلکہ خطے میں پاکستان کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیےبانو بٹ جیسے پُرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر...
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر پوتن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں، جس سے وہ ناخوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، ایران سے بہت اچھی بات چیت رہی۔ اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پوتن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں، جس سے وہ ناخوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سربراہ یورپی یونین نے امریکا سے تجارتی...
میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 3خطرناک دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز میانوالی (سب نیوز)پنجاب کی تحصیل میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3خطرناک دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ...
ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ مریم کا بیان درحقیقت پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ مودی کے حق میں ہے، ایسی بیٹی جسکے والد نے آج تک مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز دہشت گرد مودی کے جرائم چھپانے کے لئے قومی یکجہتی پر حملہ کررہی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ خضدار کی شہید بچیوں کے بہتے خون پر کھڑے ہوکر مریم نواز کا بھارت کو کم نقصان دہ اور پی ٹی آئی کو زیادہ کہنا مودی نوازی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بانی چیئرمین عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں جو توہین آمیز کوشش ہے۔ اسلام آباد میں اور صوبائی مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میں گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا اور آنے سے پہلے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت کروائی، سب کی خواہش تھی اسلام آباد میں آؤں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز کا ٹرائل ہو رہا ہے، گرمی میں جگہ کم اور رویہ تلخ ہے، ہمارے ورکرز مشکل میں ہیں۔ صنم جاوید کی ضمانت نہیں ہو رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری...
آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی افواج کی تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں بھونچال اب بھی موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگریسی ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے کر دیے۔ مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی پر کانگریس نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کانگریس کے ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی کی جنگی سوچ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو 5 ہزار ڈرونز دے کر...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں معروف سیاستدان نے کہا کہ ہماری فوج اور سپہ سالار نے معرکہ مارا، دفاع مضبوط ہوگا تو ہم محفوظ رہیں گے، میری دفاعی بجٹ بڑھانے کی بات پر پورے سینیٹ نے لبیک کہا، بھارت کو بدترین شکست دی، آج ہم ایک قوم بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات میں کوئی صداقت نہیں، سب بکواس ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی فوج بے شرم اور بے حیاہے، وہ ہمارے بچوں تک آگئی ہے، مجبور ہوگئے تو ہم اپنی فورسز سے کہیں گے کہ مودی کا سر لا کر دیں۔...
رحیم یار خان: موٹر وے ایم-5 پر کشمور کے قریب ڈرائیور کی غفلت کے باعث ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ایک مسافر بس اور مزدا گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، جو مبینہ طور پر بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ مزید پڑھیں: رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ بس نے دوسری گاڑی کے 6 مسافروں کو کچل دیا ترجمان کے مطابق 3 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 11 شدید زخمیوں کو قریبی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی اور سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جب چاہے عمران خان بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ منگل کے روز بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ’ ہم اس حوالے سے کچھ نہ بولیں تو یہی اچھا ہے۔‘ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کا پیغام ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہوں البتہ وہ ن لیگ کے ساتھ کسی صورت بات نہیں کریں گے۔...
وفاقی دارالحکومت میں سینئر سیاستدان اور سینیٹر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی کے راہنما ہوں، سارے حب الوطن ہیں یہ جو باتیں ہو رہی ہیں کہ بریفنگ دی گئی ہے یہ بکواس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے 6 ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں فیصل واوڈا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے نواز شریف ہو، زرداری ہو یا بانی پی ٹی آئی ہوں، سارے...
خیبر پختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی والدہ کی حالت نازک ہے۔امدادی کارکنوں نے زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ایک بھائی اور 2 بہنوں کی میتیں قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ان کی والدہ کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے .جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ بچہ یومان شامل ہیں۔پولیس حکام نے افسوسناک واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ علاقے میں سوگ کا سما ہے. اہل ملھہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں مٹھائیوں...
گجرانوالہ: صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ پاکستان کی مسلح افواج نے کیسے چند گھنٹوں میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی تھے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر کور کمانڈرز منگلہ اور گجرانوالہ بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے معرکہ حق کی کامیابی میں پاک فوج کے...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کنٹرول لائن پر بسنے والوں کی حفاظت یقینی بنائے، قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر اور پاکستان یک جان ہیں۔ یوم تشکر منانے کے لیے حافظ نعیم الرحمان آزاد کشمیر کنڑول لائن پر پہنچ گئے، کشمیریوں کے ساتھ مل کر کنٹرول لائن عباس پور پر یوم تشکر منایا، اُن کا آزاد کشمیر میں جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ...
شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ کوئی یہ نہیں سمجھے کہ دوبارہ احتجاجی تحریکیں نہیں چلیں گی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ حالات اور وقت کے مطابق کسی بھی وقت ہم کال دیں گے، کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حقیقی یک جہتی کے لیے سیاسی انتقام بند کیا جائے، سیاسی سیز فائر تب ہو گا جب ناحق قیدیوں کو چھوڑیں گے، ظلم کب تک ہو گا، کہیں نہ کہیں تو اسے روکنا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 10 مئی ملک کی تاریخ کا سنہری دن ہے، ملک کی تاریخ میں ایک نیا...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ کوئی یہ نہیں سمجھے کہ دوبارہ احتجاجی تحریکیں نہیں چلیں گی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ حالات اور وقت کے مطابق کسی بھی وقت ہم کال دیں گے، کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حقیقی یک جہتی کے لیے سیاسی انتقام بند کیا جائے، سیاسی سیز فائر تب ہو گا جب ناحق قیدیوں کو چھوڑیں گے، ظلم کب تک ہو گا، کہیں نہ کہیں تو اسے روکنا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 10 مئی ملک کی تاریخ کا سنہری دن ہے، ملک کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا...
معروف قانونی ماہر اور پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ’یہ ایک معرکہ تھا جو ہماری افواج نے جیتا ہے، دشمن کو ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس اقدام میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو پاکستان کے مؤقف اور عسکری تیاریوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دشمن کے ہر وار کو ناکام بناتی ہیں۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا،...

تاریخ گواہ رہے گی کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا، تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح وطن کے بہادر بیٹوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ سیالکوٹ میں پسرور چھاؤنی کا دورہ کرکے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیرمعمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر...
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر امریکا کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات کرنے کے بعد سیکریٹری روبیو نے مجھ سے بات کی، یہ ٹیلی فونک رابطہ 10 مئی بروز ہفتہ صبح تقریباً 8 بجے ہوا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارا آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا تھا، روبیو نے کہا کہ بھارت اب رکنے کےلیے تیار ہے، روبیو...
معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا۔وزیرِ اعظم نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم...
کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف ٹاؤن، پورٹ قاسم چورنگی کے قریب خوفناک مسلح تصادم میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح پیش آنے والے واقعے میں ایک مسلح ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موقع پر ہی ہلاک کردیا جبکہ پانچ راہگیر زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود ایک شہری کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی فوری بعد کی موبائل ویڈیو بنالی گئی۔ جس میں سفید کپڑوں میں ملبوس مسلح شخص کو کلاشنکوف تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کے پیچھے اے ایس آئی عمران موقع پر اسکے پیچھے دوڑا اور پھر اس ہی دوران پولیس افسر کی مدد کے لیے ایک ٹریفک پولیس اہلکار...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بزدل دشمن بھارت کو گمان تھا کہ پاکستان اندرونی خلفشار کا شکار ہے، جب وہ جارحیت کرے گا تو پاکستان کے اندر لڑائی شروع ہو جائے گی، قوم تمام اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 20دن پہلے کا پاکستان آج کے پاکستان سے مختلف ہے، پوری قوم ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، خدا پاک نے ہمیں کامیابی دی ہے اور دشمن کا منہ کالا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
چین اور امریکا کے ما بین تجارتی مذاکرات اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان فریقین کے مابین برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس نے اختلافات کو مزید دور کرنے کے حالات پیدا کئے ہیں اور تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں عملی پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف نے محصولات میں...
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ روس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان لین جیئن نے بتایا کہ اس دورے کے دوران،چینی صدر شی جن پھنگ نے صدر پیوٹن کے ساتھ گہرے، دوستانہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے، اور اس دوران متعدد نئے اہم اتفاق رائے اور معاہدے طے پائے۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کے نئے دور میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے بارے میں مشترکہ بیان پر دستخط کیے، اور دونوں ممالک کے درمیان 20 سے زائد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات کے تبادلے کا مشاہدہ کیا، جو چین اور روس کے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی--- فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے، پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، ملکی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ بھارت کے اقدامات سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں: محسن نقویوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کے اقدامات سے امن کو سنگین خطرات...
بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا، انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور ان کے پاس ملاقات کے لیے نہیں آتے ، جبکہ نواز شریف کی پوری کابینہ جیل اور لندن چلی جاتی تھی۔راولپنڈی میں علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی ملاقات کروادی گئی، بہنوں نے بھائی کو بتایا کہ آپ ان سے نہ ملیں جن کے نام فہرست میں شامل نہ ہوں، بہنوں نے یہ بھی بتایا کہ آپ سے جو لوگ ملتے ہیں وہ باتوں...
---فائل فوٹو پاکستانیوں کی اکثریت امن کی خواہشمند ہے لیکن 93 فیصد لوگ کہتے ہیں کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے نیا سروے کیا گیا جس میں ملک کے 100 اضلاع سے شماریاتی طور پر منتخب پاکستانیوں نے حصہ لیا۔گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ سروے کے مطابق 7 فیصد پاکستانیوں نے جنگ سے انکار کیا ہے۔سروے کے مطابق 77 فیصد پاکستانیوں نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزاما ت کو مسترد اور انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ 17 فیصد پاکستانیوں نے اس بارے میں کچھ معلومات نہ ہونے کا بتایا۔ پاک فوج کی بھارت کو پھر وارننگ، جنگ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا...
پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر کہنا ہے کہ ’انڈیا اپنی پالیسیز پر غور کرے، آپ لوگ اپنے ہی شہریوں کو تنگ کر رہے ہیں جن کی 40,40 سال پہلے شادیاں ہوئی ہیں اور وہ وہاں بوڑھی ہو چکی ہیں اب آپ انہیں پاکستان واپس بھیج رہے ہیں، یہ تو ظلم ہے کہ ماؤں سے بچے الگ کر رہے ہیں، آپ پہلے ویزہ ہی نہ دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہانہ بنا کر آپ نے یہ سب ڈرامہ کیا ہے تاکہ آپ مسلمانوں کو تنگ کر سکیں‘۔ سینئر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے بھارتی فلم رائٹر جاوید اختر کا نام لیے بغیر ان...
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے جب تک میری ان سے ملاقات نہیں ہو جاتی اس وقت تک مجوزہ معدنیات بل پاس نہیں ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرپی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے جب تک میری ان سے ملاقات نہیں ہو جاتی اس وقت تک مجوزہ معدنیات بل پاس نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل...
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معدنیات بل میں واضح ہے کسی کو بھی صوبے کا اختیار نہیں دیا جا رہا: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خبیر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ معدنیات بل میں واضح ہے کسی کو بھی صوبے کا اختیار نہیں دیا جا رہا۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کے مطابق ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کچھ بھی نہیں، فارم 47 حکومت کی حمایت نہیں، ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر 26 ویں آئینی ترمیم کی صورت میں حملہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں بے گھر لوگوں کی خیمہ بستیوں اور رہائشی عمارتوں کو متواتر نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے حالیہ دنوں درجنوں فلسطینی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے 'اوچا' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں باقیماندہ شہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ علاقے میں امدادی سامان کے ذخائر مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں یا ہونے کو ہیں جبکہ دو ماہ سے کسی طرح کی انسانی امداد غزہ میں نہیں پہنچی۔ان حالات میں 20...
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا بڑھتا ہوا اشتعال انگیز رویہ انتہائی مایوس کن اور تشویشناک ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے پہلگام واقعہ پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقائق سامنے لانے کیلئے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں اور...
ویب ڈیسک: قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اگربند نہیں ہے تو پھر مکمل تباہی ہوگی۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے، ہم اپنے ملک کا بہت اچھے طریقے سے دفاع کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنی ناکامی کو...
امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے موجودہ پاک بھارت حالات پریومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین موجودہ کشیدگی میں کمی کے لیے مفید ثابت ہونے والے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے اور واقعے کی جلد از جلد غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے ہمسایے کی حیثیت سے چین کو امید ہے کہ بھارت اور پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر تے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کام کریں گے، مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے موجودہ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے...
مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن مذاکرات کے لیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی۔سابق صدر مملکت کا کہنا تھا وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔ ...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔ سابق صدرعارف علوی نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کیلیےپی ٹی آئی مذاکرات کےلیےتیارہے،مذاکرات کیلیے دوسری طرف سے پیش رفت نہیں ہورہی۔۔ مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن مذاکرات کے لیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی۔ سابق صدر مملکت کا کہنا تھا وطن سے محبت...