عاطف اکرام شیخ کا ہفتہ پاکستان پرمکہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ کاپاکستان ویک کے موقع پر مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ انھوں نے محمد ناصرالاحمدی سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید، کمرشل اتاشی سعدیہ خان، بھی شریک ہو ئیں۔ اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات، بی ٹو بی ریلیشن، انڈسٹری کوآپریشن کے حوالے سےگفتگو کی گئی۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے سعودی بزنس کمیونٹی کی قیادت کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلے راہ ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مکہ چیمبر کی طرف سے پاکستان ویک کی میزبانی پر شکریہ اداکیا۔ سیکرٹری جنرل مکہ مکرمہ چیمبر آف کامرس نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں نائب صدر فیڈریشن طارق جدون، چیئر میں کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک، چیئرمین کوارڈینیشن کیپیٹل آفس ملک سہیل سمیت دیگر شریک ہوئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ف کامرس اینڈ انڈسٹری مکہ چیمبر
پڑھیں:
کوئٹہ، جنرل راحت نسیم کی جامعہ بلوچستان کے طلباء سے ملاقات
ملاقات میں صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر راحت نسیم نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کیساتھ ملکی ترقی میں حصہ لینے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نیسم نے کہا ہے کہ پاک فوج نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کینٹ میں جامعہ بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس نشست میں صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر راحت نسیم نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں حصہ لینے پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیم کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے طلباء کو محنت اور لگن سے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔