وزیراعظم کا ملک بھر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق
اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیریینہ مطالبہ ہورا ہوگیا، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائےْ، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں اور ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی۔
سرگودھا؛ جیب کترے باراتیوں کو 2لاکھ 85ہزار کا ٹیکہ لگا کر فرار
وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہاں تک بات پہنچی کہ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفرااسٹرکچر بچھانے کے ناصرف احکامات دیے جاچکے بلکہ فنڈز بھی مہیا کیے جاچکے تھے، اور وہ انفرااسٹرکچر بن بھی گیا مگر گیس دستیاب نہیں تھی تاہم آج وہ دن آیا ہےکہ پورے پاکستان میں گھریلوصارفین کےلیے معیاری ایندھن ری گیسیفائیڈ لیکویڈ نیچرل گیس کے کنکشن کا اجرا کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، آج خوشی کا دن ہے، یہی وہ تسلسل ہے جو میاں نواز شریف کے دور سے چلا آرہا ہے، جب 2013 میں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو پورے پاکستان میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور اندھیرے تھے۔
ارشد شریف مرحوم کی والدہ انتقال کر گئیں
اس موقع پر وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں اور ایس این جی پی ایل کی پوری ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں گھریلو گیس کنکشن کہا کہ
پڑھیں:
گھریلو صارفین کو 26 فیصد اضافی گیس فراہم کررہے ہیں، وفاقی وزیر علی پرویز ملک
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ رواں سال گھریلو صارفین کو 26 فیصد اضافی گیس فراہم کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال میں علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو صبح تا رات گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آج بھی اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور گیس فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں نے بھی اس معاملے پر 2، 3 اجلاس کیے، ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے، موسم سرما میں گیس کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس سال گزشتہ سال کی نسبت گیس لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے، اس سال گھریلو صارفین کو تقریباً 26 فیصد اضافی گیس فراہم کر رہے ہیں۔
علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ سوئی سدرن کے علاقوں میں بھی تقریباً 18 فیصد اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال شکایات میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سردیوں میں بلوچستان کی گیس موجودہ ضروریات کو پورا نہیں کرسکتی، بلوچستان کو خیبر پختونخوا اور سندھ سے گیس فراہم کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئٹہ کے اندر گیس چوری اور بل ٹیمپرنگ کے مسائل موجود ہیں، جہاں گیس پریشر کا مسئلہ ہے اس کی نشاندہی کریں، معاملہ حل کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ تقریباً 70 سے 80 لاکھ گھریلو صارفین ایس این جی پی ایل پر موجود ہیں، نومبر میں 80 سے 90 ہزار شکایات موصول، 70 سے 80 فیصد اوگرا سے متعلق تھیں، ہم نے شکایات کو 36 گھنٹوں کے اندر حل کر دیا تھا۔