وزیراعظم شہباز شریف 27 تا 29 اکتوبر سعودی عرب کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
(ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف 27 تا 29 اکتوبر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم ریاض جائیں گے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کابینہ کے سینئر ارکان بھی جائیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ریاض میں وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کے نویں اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں عالمی رہنما، سرمایہ کار اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں جدت، پائیداری، معاشی شمولیت اور جیو پولیٹیکل چیلنجز پر غور ہوگا۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
دفتر خارجہ کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون پر بات کریں گے۔
وزیراعظم دیگر عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے بھی ملیں گے، اس دوران علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا اور پاکستان کے سرمایہ کاری کے مواقع اور پائیدار ترقی کے وژن کو اجاگر کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ اقتصادی، سفارتکاری اور پائیدار ترقی میں تعاون کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ کریں گے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔