data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری نے کہاہے کہ ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے۔حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہر شخص ڈینگی مرض میں مبتلا ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔کسی بھی سرکاری اسپتال کا دورہ کرنے سے قاصر ہیں۔ اموات بڑھ رہی ہیں فوری طور پر حیدرآباد میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ وہ حیدرآباد میں احتجاجی کیمپ میں خطاب کررہے تھے پاکستان مسلم لیگ ضلع حیدرآباد نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی اور کرپشن اور مریضوں کو ضروری سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث ڈینگی بخار میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رہنمائوں جن میں رفیق مگسی، فقیر اکبر گہو، ماجدہ شاہ، فہیم احمد شیخ، وجاہت، اسد گہو، غلام فرید چاچڑ، انور گہو، اسد عباسی، دانش شاہ، حسنین، خضر، میڈم ثمینہ بھی موجود تھے جبکہ امیر جماعت اسلامی حیدرآبادحافظ طاہر مجید نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور رفیق مگسی سمیت دیگر رہنماؤں نے بات چیت کی رفیق مگسی نے کہاکہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور بدعنوانی کے باعث ڈینگی کے مرض میں بے تحاشہ اضافہ ہورہاہے سندھ کا دوسرا بڑا شہر ڈینگی مچھروں کی لپیٹ میں آ گیا ہے، تقریباً ہر گھر سے کوئی نہ کوئی فرد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہے۔ جبکہ محکمہ صحت سمیت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مچھروں سے بچاؤ کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، ہر گلی میں پانی کھڑا ہے، جبکہ واٹر اینڈ سیوریج ایجنسی (واسا) کی نااہلی کے باعث پینے کے پانی کی سینکڑوں لائنیں جگہ جگہ ٹوٹی پڑی ہیں، جس کی وجہ سے ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، جبکہ ملیریا کے بھی شہر میں لاکھوں کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او کے زیر انتظام چلنے والے تعلقہ اسپتالوں اور دیگر صحت مراکز پر نہ تو ادویات ہیں اور نہ ہی ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے، اور ڈاکٹر اور عملہ وقت سے پہلے اسپتالوں سے نکل جاتا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت ریاستی پشت پناہی میں پاکستان کے خلاف دہشتگردی کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرانی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی مسلسل جاری ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ متنازع اور نفرت انگیز بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملک کے دفاع اور تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا حالیہ دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ اس دوران وزیراعظم نے انڈونیشیائی صدر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا، جب کہ متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

طاہر حسین اندرانی کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے ڈپٹی وزیراعظم کا ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ رابطہ ہوا، جب کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ بھی ٹیلیفونک گفتگو کی گئی۔ دونوں روابط میں غزہ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ رفاہ کراسنگ کھولنے کے حوالے سے اسرائیلی بیان پر پاکستان سمیت 8 اسلامی و عرب ممالک نے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سال 2026 میں گردشی قرضہ خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ
  • خیبر پختونخواہ میں گورنر راج کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہوگا(فضل الرحمان)
  • بلوچستان میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں کھلی کچہری کا اہتمام، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
  • بھارت ریاستی پشت پناہی میں پاکستان کے خلاف دہشتگردی کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • صدر ن لیگ نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • حکومت کا بڑا فیصلہ؟ عمران خان کو اڈیالہ سے منتقل کرنے پر غور—سیاسی محاذ پر ہنگامہ شدت اختیار کرگیا
  • غزہ میں نومولود بچوں اور شیر خواروں کی خستہ صورتحال، یونیسف
  • غزہ کی صورتحال دوسری جنگ عظیم سے بھی بدتر ہے، UNRWA
  • ڈینگی امراض میں مبتلا مریضوں کو درپیش مشکلات قابل مذمت ہیں ،احسن ناغڑ
  • ’ریڈ کوڈ‘ صورتحال کے اعلان کے بعد اوپن اے آئی کیا کرنے جا رہا ہے؟