پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کا عکاس ہے،عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سعودی بزنس کمیونٹی دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کو قریب لانے کیلئے متحرک ہے ، سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر آف کامرس محمد ناصر الاحمری
پاک سعودی تجارتی تعلقات حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ، قونصل جنرل خالد مجید کا پاکستان نیشنل ویک کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد /مکہ مکرمہ (ممتاز نیوز )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مکہ میں بزنس فورم کا انعقاد پاکستان اور سعودیہ کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہے ، پاکستان اور سعودیہ اچھے برے وقت کے ساتھی،ہمیں تجارتی تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہے ، دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔وہ گزشتہ روز مکہ چیمبر آف کامرس اور ایف پی سی سی آئی کے باہمی تعاون سے منعقدہ پاکستان نیشنل ویک کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر ،پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید،صدر ایف پی سی سی آئی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک ، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔فورم سے صدر ایف پی سی سی عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکہ میں بزنس فورم کا انعقاد پاکستان اور سعودیہ کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہے ،پاکستان اور سعودیہ اچھے برے وقت کے ساتھی ہیں ،ہمیں تجارتی تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہے ، پاکستان کی موجودہ قیادت سعودی عرب کیساتھ ہر سطح پر تعلقات کو خاص اہمیت دیتی ہے ،دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ قریبی تعلقات کا عکاس ہے، سعودی ولی عہد کا ویژن 2030پاکستان سمیت ساری دنیا کیلئے ترقی کا روڈ میپ ہے۔ تقریب سے سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر آف کامرس محمد ناصر الاحمری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویک کے موقع پر بزنس کمیونٹی کی میزبانی میرے لیے اعزاز ہے ،سعودی بزنس کمیونٹی دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کو قریب لانے کیلئے متحرک ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میںتعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں ،پاکستان اور سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تجارتی تعلقات میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ، پاکستان نیشنل ویک کا انعقاد پاکستانی اشیا کو سعودی مارکیٹ تک رسائی دلانے کیلئے اہم ہے ،پاکستانی سفارتخانہ بزنس کمیونٹی کی سعودی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی بری فوج کے سربراہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
سٹی42: سعودی عرب کی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود نے آج پاکستان کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ برادر ملک کی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنتل فہد بن سعود کو جی ایچ کیو آمد پر شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
سعودی کمانڈر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال ہوا۔
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر دور رس گفتگو ہوئی۔
دونوں برادر ممالک کی افواج کے سربراہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ملکوں کے مضبوط دفاعی اشتراک پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک
دونوں عسکری رہنماؤں نے تربیت، استعداد کار میں اضافے اور انٹیلی جنس شیئرنگ میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی بری افواج کے کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی ازحد تعریف کی۔ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود نےعلاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ۔ انہوں نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔
سول جج سید جہانزیب بخاری نےاستعفی دے دیا
دور رس نتائج کی حامل اس ملاقات میں دو برادر ممالک کے عسکری روابط مزید گہرے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
Waseem Azmet