منیلا: فلپائن کے جنوبی علاقے منداناؤ کے ساحل کے قریب جمعہ کی صبح 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد عمارتوں اور پلوں کو نقصان پہنچا۔

فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے (Phivolcs) کے مطابق زلزلہ داؤاؤ اوریئنٹل کے علاقے مانائے کے قریب سمندر میں آیا، جس کے بعد شہریوں کو ساحلی علاقوں سے ہٹنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔

پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے بعد ازاں اعلان کیا کہ فلپائن میں سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے، تاہم انڈونیشیا، پالاؤ اور دیگر قریبی ممالک کے لیے وارننگ بدستور برقرار ہے۔

مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے اور کئی گھروں، اسکولوں اور گرجا گھروں کو نقصان پہنچا، جبکہ کئی پل ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔

مانائے کے ایک آفیسر رِچی دیوئین کے مطابق “میں 46 سال کا ہوں، لیکن اپنی زندگی میں اتنا طاقتور زلزلہ پہلے کبھی محسوس نہیں کیا، نقصان کافی زیادہ ہوا ہے۔”

زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے بھی اعلان کیا کہ زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر کے اندر موجود ساحلی علاقوں میں خطرناک لہریں پیدا ہوسکتی ہیں۔

فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں روانہ کر رہی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کی جا سکیں۔

یہ زلزلہ اس وقت آیا ہے جب دو ہفتے قبل سیبو جزیرے پر آنے والے 6.

9 شدت کے زلزلے میں 74 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

https://x.com/trtworld/status/1976512723388084261?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1976512723388084261%7Ctwgr%5Ef7c18a8d15ee468a1f03c51c4826e71ca20fe946%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawn.com%2Fnews%2F1947869

ادارے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 23 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی شدت ابتدائی طور پر 7.6 بتائی گئی تھی جسے بعد میں 7.4 کر دیا گیا۔

انڈونیشیا نے شمالی سولاویسی اور پاپوا کے علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی ہے جبکہ پالاؤ کے ساحلی حصوں میں بھی ایک میٹر تک اونچی لہروں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونامی وارننگ فلپائن کے کے مطابق زلزلے کے

پڑھیں:

بنگلادیش زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا؛ 10 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی

بنگلا دیش میں آنے والے خوفناک زلزلے میں ہونے والی ہلاکتیں 10 تک جا پہنچیں جب کہ سیکڑوں زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور اس کے مضافات میں زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

بنگلادیش کے محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز ڈھاکا کے شمال میں تھا۔ 

زلزلے سے ڈھاکا کے علاوہ کامرہ گنج اور قریبی اضلاع کی عمارتوں، گھروں اور مارکیٹوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

شہر کی مرکزی اور بڑی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ شہری خوف و ہراس کا شکار ہوکر گھر بار چھوڑ کر کھلے میدانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سیکڑوں افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا جو گھروں کی چھت یا دیوار گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بلدیاتی اداروں کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ 

ماہرِین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد آنے والے مزید چھوٹے جھٹکے (آفٹر شاکس) معمول کی بات ہیں اور گزشتہ 100 برس میں کوئی بہت بڑا زلزلہ نہیں آیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ’ارلی وارننگ سسٹم‘ کا آغاز
  • کراچی پولیس چیف نے جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کو ڈیڈ لائن کے ساتھ وارننگ جاری کردی
  • چین اور جنوبی افریقہ کی جانب سے’’افریقی جدیدیت کی حمایت کے لیے تعاون کا اقدام‘‘ جاری
  • صوابی میں موٹروے پر خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5زخمی
  • کرک :انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ،4 افراد جاں بحق،14 زخمی
  • معروف بھارتی گلوکار خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک، لاش مسخ ہوگئی
  • ڈھاکہ میں آج پھر زلزلے جھٹکے، عوام خوف کا شکار
  • بنگلادیش زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا؛ 10 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی
  • ڈیڑھ برس میں وہ کام کئے جو دہائیوں میں نہ ہو سکے، سیلاب، پیشگی اقدامات ضروری: مریم نواز
  • جاپان کو دوبارہ عسکری راہ پر واپس نہیں جانے دیا جائے گا، چین کی وارننگ