UrduPoint:
2026-07-24@10:23:51 GMT

فلپائن کے جنوبی حصے میں 7.5 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

فلپائن کے جنوبی حصے میں 7.5 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) جمعہ کی صبح فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقے میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا، بجلی منقطع ہو گئی، کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا اور ممکنہ سونامی کے خدشے کے باعث ساحلی علاقوں سے انخلا کرایا گیا۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے چند گھنٹے بعد فلپائن، پلاؤ اور انڈونیشیا کے لیے جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی۔

ادارے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا، ''اب اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘‘

فلپائن کے جنوبی حصے میں جمعہ کی صبح سمندر کے اندر 7.

5 شدت کے زلزلہ کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ انڈونیشیا کے کئی علاقے بھی اس زلزے سے متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی (فی وولکس) نے خبردار کیا کہ اس طاقتور زلزلے سے نقصان اور آفٹر شاکس کا خطرہ ہے۔

یہ زلزلہ داؤاؤ اورینٹل کے علاقے منائے کے قریب سمندر میں آیا۔

امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے بھی سونامی کے خطرے کی اطلاع دی اور کہا کہ زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر کے دائرے میں موجود ساحلی علاقوں میں خطرناک لہریں اٹھ سکتی ہیں۔

فلپائن کے صوبے داؤاؤ اورینٹل کے گورنر ایڈون جوباہیب نے کہا کہ جب زلزلہ آیا تو لوگ خوفزدہ ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زلزلہ بہت طاقتور تھا اور کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ ریسکیو ٹیمیں تیار

صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا کہ حکام زمینی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور جیسے ہی حالات محفوظ ہوں گے، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی جائیں گی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا، ''ہم دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ ہر ضرورت مند تک امداد پہنچ سکے۔

‘‘

متاثرہ علاقوں کے مقامی حکام سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا۔

فی وولکس نے وسطی اور جنوبی فلپائن کے ساحلی قصبوں کے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ فوراً اونچی جگہوں کی طرف نکل جائیں یا اندرونِ ملک منتقل ہو جائیں، کیونکہ معمول کی لہروں سے ایک میٹر یا اس سے زیادہ اونچی سونامی لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے بھی کہا کہ فلپائن میں معمول کی سطح سے ایک سے تین میٹر اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ صرف دو ہفتے قبل فلپائن میں ایک دہائی سے زائد عرصے کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ پیش آیا تھا، جس میں سیبو جزیرے پر 72 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ وہ زلزلہ 6.9 شدت کا تھا اور وہ بھی سمندر میں آیا تھا۔

فلپائن بحرالکاہل کے "رِنگ آف فائر" پر واقع ہے اور وہاں ہر سال 800 سے زائد زلزلے آتے ہیں۔

انڈونیشیا اور پلاؤ کے لیے سونامی وارننگ

انڈونیشیا کے شمالی سلاویسی اور پاپوا کے علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کی گئی۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ انڈونیشیا کے کچھ ساحلی علاقوں اور بحرالکاہل کی جزیرہ ریاست پلاؤ میں ایک میٹر تک اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔

ادھر انڈونیشیا میں حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ''پُرسکون رہیں اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے یا ان پر یقین کرنے سے گریز کریں۔‘‘

بیان میں کہا گیا، ''ایسی عمارتوں سے دور رہیں جن میں زلزلے کے باعث دراڑیں پڑ گئی ہیں یا جو نقصان زدہ ہیں۔ اپنے گھروں کا معائنہ کریں اور یقین دہانی کر لیں کہ وہ ساختی طور پر محفوظ ہیں اور زلزلے سے کوئی نقصان نہیں ہوا، اس کے بعد ہی دوبارہ اندر داخل ہوں۔‘‘

ادارت: صلاح الدین زین

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونامی وارننگ انڈونیشیا کے فلپائن کے نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ