فلپائن کے ساحل پر سات اعشاریہ چھ شدت کا زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
فلپائن کے ساحل کے قریب 7اعشاریہ6 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی، سکول بند ، شہری کھلے میدانوں میں آ گئے،فلپائنی میڈیا کے مطابق منڈاناؤ جزیرے کے دارالحکومت ڈیوس میں زلزلے کے جھٹکے آتے ہی شہری رہائشی و کاروباری عمارتوں سے باہر نکل آئے، فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے کے مطابق قریبی ساحلی علاقوں کے لوگوں کو اونچی جگہوں سے فوری انخلاء کا مشورہ دیا گیا ہے۔فلپائن کے صدر نے وسطی اور جنوبی فلپائن کے کچھ ساحلی علاقوں میں انخلاء کا حکم دیا ہے،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جیسے ہی حالات محفوظ ہوں گے، تلاش، امداد اور بچاؤ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کی جائیں گی-
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فلپائن کے
پڑھیں:
خواب میں خود کو آگ لگانے کا منظر دیکھ کر شہری نے حقیقت میں خودکشی کرلی
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 60 سالہ شخص نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ اہلخانہ کے مطابق متوفی نے گزشتہ تین روز میں بارہا خواب دیکھا تھا کہ وہ خود کو آگ لگا رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔تفصیلات کے مطابق قصبہ موڑ، شہزاد سنیما کے قریب ایک گھر میں اللہ رکھا نامی شخص آگ میں بری طرح جھلس گیا، جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن یوسف مہر کے مطابق متوفی کا تعلق راولپنڈی سے تھا اور وہ 10 روز قبل اپنی سالی کے گھر آیا تھا۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے سالی نے بتایا کہ اللہ رکھا نے اسے بتایا تھا کہ وہ مسلسل خواب دیکھ رہا ہے کہ اس نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی ہے، جس کے باعث وہ پریشان بھی رہتا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اس نے حقیقت میں اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مزید پہلوؤں سے بھی تحقیقات جاری ہیں