افغان مہمان نوازی کی قیمت اپنے خون سے اداکر رہے، وقت آگیا کہ افغان مہمان واپس جائیں: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے لکھا کہ 60 لاکھ افغان مہاجرین کی 60 سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہمان اپنے گھروں کو جائیں اور یہ مفت بری اور محسن کشی بند کریں۔خواجہ آصف نے کہا یہ کیسے مہمان ہیں جو میزبانوں کا خون بہاتے ہیں اور قاتلوں کو پناہ میسر کرتے ہیں۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں بھی اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے اور رعایت کو ناقابل برداشت قرار دیاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو حساب دینا ہوگا، اس سب میں کولیٹرل ڈیمج بھی ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے
پڑھیں:
ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
پشاور:ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج پیر کی صبح 8 بجے کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا، جسے بروقت جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ حملے میں ایک خودکش بمبار نے خو د کو گیٹ ہی پر دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد 2 دیگر دہشت گردوں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں ہلاک کردیا گیا۔
واقعے میں ایف سی کے 3 اہل کار شہید ہوئے جب کہ مجموعی طور پرزخمیوں کی تعداد 11 بتائی گئی ہے، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔
حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی بھاری نفری طلب کی گئی تھی، جس کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا گیا۔
بعد ازاں واقعے کی ابتدائی تحقیقات بھی جاری کی گئیں جب کہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک حملہ آور نے گیٹ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ مزید تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد افغانی تھے، جن سے ہتھیار و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔