جیکب آباد ،مسافروین حادثے کا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کیخلاف درج
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں مسافر وین کے حادثے کا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج حادثے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے ،تاحال پولیس ڈرائیور کو گرفتار نہ کرسکی ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود میں گورشانی موڑ کے قریب ٹھل سے جیکب آباد آنے والی مسافر وین فہد کوچ نمبر R0132کے الٹنے سے دو مسافروں کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کا مقدمہ غفلت برتنے والے نامعلوم ڈرائیور پر سرکاری مدعیت میں اے ایس آئی ارباب علی کی فریاد پر داخل کیا گیا ہے پولیس ڈرائیور کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ وین پر جو نمبر پلیٹ لگی ہے اسکا ایکسائیز کے پاس رکارڈ تک موجود نہیں ایکسائز آفیس جیکب آباد کی موٹر وہیکل برانچ کے انچارج نے بتایا کہ وین پر لگا نمبر لاڑکانہ کا ہے جو 8سے 9سال تک محکمہ ایکسائیزکی ٹیکس نادہندہ ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد
پڑھیں:
بہاولپور: ایم 5 پر بس کی ٹکر سے پولیس موبائل تباہ، 3 اہلکار جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بہاولپور میں ایم 5 موٹروے پر ہونے والا ٹریفک حادثہ ایک افسوسناک المیے میں بدل گیا، جہاں ایک تیز رفتار بس نے پیٹرولنگ پر موجود موٹروے پولیس کی موبائل کو پیچھے سے ٹکر دے دی۔ اس اچانک تصادم نے موقعے کی فضا سوگوار کردی اور حادثے میں تین اہلکار اپنی جان کی بازی ہار گئے۔
حادثہ اُوچ شریف کے قریب پیش آیا، جہاں معمول کی نگرانی پر مامور موٹروے پولیس کی گاڑی کو بس نے زور دار ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے اور گاڑی بُری طرح تباہ ہوگئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اور دیگر قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ تینوں اہلکاروں کی لاشیں احترام کے ساتھ اسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں ضروری انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔
اس المناک حادثے نے موٹروے پولیس کے ادارے اور اہلکاروں کے خاندانوں کو گہرے صدمے سے دوچار کردیا ہے۔ ڈیوٹی پر موجود جوانوں کی شہادت نے ایک بار پھر یاد دلایا ہے کہ سڑکوں پر عوام کے تحفظ کے لیے پولیس ہر لمحہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہے۔