موٹرسائیکل سوار ہوشیار ! نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : سندھ میں موٹرسائیکلز میں نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے ہونے لگے۔
شہرِ قائد میں ٹریفک پولیس ریونیو جنیریٹ کرنے والا ادارہ بن گیا، سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے کرنے لگی۔
نئی مونوگرام والی نمبر پلیٹ مہم کے تحت شہریوں کو ایک بار پھر پرانی پلیٹس تبدیل کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس فیصلے پر عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ 1850کی نئی نمبر پلیٹ دے رہی ہے ، نئی نمبر پلیٹ مارکیٹ میں چھ سو روپے میں دستیاب ہے۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نئی نمبر پلیٹ
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت میںموٹرسائیکل سواردونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار
اسلام آباد(اوصاف نیوز) ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ذیشان حیدر کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون دونوںکیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا
ہیلمٹ پہننے کے فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا ،پہلے شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔
سی ٹی او ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا،ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں زندگی بچ سکتی ہے۔
انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک، 38 لاپتا