لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )سپیکر پنجاب اسمبلی نے فلور پر احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے جو آج الیکشن کمیشن پاکستان میں دائر کر دیا جائے گا نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب ریفرنس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، ریفرنس دائر کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ضروری دستاویزات فراہم کر دی ہیں.

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی شامل ہے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے متعلق تمام ثبوت ریفرنس میں شامل کیے ہیں. اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں رپورٹ میں اسمبلی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی، سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی اسلام آباد میں سینئر قانون دانوں سے مشاورت کریں گے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی مشاورت کا مقصد ریفرنس کو مزید مضبوط بنانا ہے، مشاورت کے بعد ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کروایا جائے گا یاد رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں تحریک انصاف کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی 28 جون کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کرتے ہوئے ان ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا.

ان ارکان نے اسمبلی میں مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور شدید احتجاج کیا تھا، پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کرنے پر 10 ارکان پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا تھا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے فی کس ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز

لاہور /اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا۔تفصیلات کے کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان الیکشن کمیشن پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔27جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی ، جس کے بعد 28 جون کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری طرف اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ریفرنس دائر کردیا ہے جو لوگ آئین اور حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے انہیں رکن اسمبلی رہنے کا حق نہیں، آئین توڑنے والے 25 کے بجائے 35 بھی ہوں تو بھی یہی کروں گا، آئین ہمیشہ غالب رہے گا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ حلف کی پاسداری کی خلاف ورزی کس زمرے میں آتا ہے؟ یہ سوال الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامپورٹڈ گاڑیوں، کاسمیٹکس سمیت 6980اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی امپورٹڈ گاڑیوں، کاسمیٹکس سمیت 6980اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ باجوڑ دھماکےسے متعلق سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ تیار،7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بڑا اقدام، اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • پی ٹی آئی کا 4 منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ
  • سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار
  • پنجاب کے 26 اپوزیشن ارکان کےخلاف ریفرنس تیار، دستاویزات میں عمر عطا بندیال کا فیصلہ بھی شامل
  • پنجاب اسمبلی: معطل ہونے والے 26 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز
  • پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی؛ اپوزیشن کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلیے قانونی کارروائی کا آغاز