پنجاب اسمبلی میں(ن)لیگ سب سے بڑی جماعت بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایوان میں (ن) لیگ کی نشستیں 229 ہوگئیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر ارکان کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے بعد مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آ گئی ہے۔ کمیشن کے حالیہ فیصلے کے
بعد ن لیگ کی خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کی تعداد 36 سے بڑھ کر57 ہو گئی ہے جبکہ اقلیتی نشستوں پر بھی( ن) لیگ کے ارکان کی تعداد5 سے بڑھ کر7 ہو گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی بحالی کے بعد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے کل ارکان کی تعداد206 سے بڑھ کر229 ہو گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین نشستیں3 سے بڑھ کر 4 اور اقلیتی نشستوں سمیت کل ارکان14 سے بڑھ کر16 ہو گئے۔مسلم لیگ (ق) کی خواتین نشستیں2 سے بڑھ کر3 ہو گئیں اور کل ارکان کی تعداد 10 سے بڑھ کر11 ہو گئی۔استحکام پاکستان پارٹی کی خواتین نشستیں1 سے بڑھ کر2 اور کل ارکان6 سے بڑھ کر7 ہو گئے۔سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد76 جبکہ تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد27 ہے۔تحریک لبیک پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی کل نشستیں371ہیں جن میں سے اس وقت369 ارکان موجود ہیں۔ ایک آزاد رکن نے تاحال حلف نہیں اٹھایا جبکہ ایک نشست پر ضمنی انتخاب باقی ہے۔ماہرین کے مطابق (ن) لیگ کی پوزیشن میں یہ مضبوطی آئندہ قانون سازی میں اسے مرکزی کردار دینے کا باعث بنے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان کی مسلم لیگ کل ارکان سے بڑھ ہو گئی کے بعد
پڑھیں:
کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ گورنر کے منصب پر رہتے ہوئے اپنی تمام ذمہ داریاں آئینِ پاکستان کے مطابق ادا کریں گے اور ان کی حیثیت کسی سیاسی جماعت کے نمائندے کی نہیں بلکہ وفاق کی آئینی ذمہ داریاں نبھانے والے عہدیدار کی ہوگی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایڈیٹرز کلب کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صحافت، تعلیم، گورننس اور سندھ کو درپیش مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی قومی ذمہ داریاں ادا کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر وہ معاشرے کے تمام طبقات کے لیے یکساں طور پر دستیاب رہیں گے اور کسی بھی فیصلے میں سیاسی یا لسانی وابستگی کو بنیاد نہیں بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ لسانی تعصبات سے بالاتر ہو کر سندھ کے تمام شہریوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور بطور گورنر ان کا کردار صوبے کے مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی، اعتماد اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔
صحافت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ریلز کلچر نے معلومات کی ترسیل کا انداز بدل دیا ہے، تاہم اس تبدیلی کے ساتھ پیشہ ورانہ صحافت کے بنیادی اصولوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ صحافت کی بنیادی ذمہ داری تحقیق، حقائق اور عوامی مفاد کو مقدم رکھنا ہے۔
انہوں نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ادارتی پالیسیوں اور ایڈیٹوریل گائیڈ لائنز کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ نئے آنے والے رپورٹرز کی بہتر تربیت کی جا سکے۔ ان کے بقول صحافیوں کو یہ سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ وہ متعلقہ، بامقصد اور مؤثر سوالات کریں، کیونکہ معیاری سوال ہی معیاری صحافت کی بنیاد بنتا ہے۔
گورنر سندھ نے تعلیم کے شعبے کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور معیار کی بہتری کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو بہتر تعلیمی مواقع میسر آ سکیں۔
انہوں نے اپنی طرزِ حکمرانی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ گورنر ہاؤس ہی میں رہائش پذیر ہیں، اس لیے غیر ضروری پروٹوکول کے قائل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سرکاری رہائش گاہ موجود ہے تو غیر ضروری نقل و حرکت اور بڑے پروٹوکول کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ سادگی، کفایت شعاری اور عوامی سہولت کو ترجیح دینا ہی بہتر طرزِ حکمرانی ہے۔
ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے بھی میڈیا کو درپیش چیلنجز، صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، تعلیم اور گورننس سے متعلق مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر صحافتی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعمیری مکالمے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گورنر سندھ نہال ہاشمی