عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کی مانیٹرنگ مسلسل کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور اس سلسلے میں سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کی مانیٹرنگ مسلسل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر

پڑھیں:

نفرت انگیز بیانیے معاشرتی ترقی اور امن کیلئے خطرہ ہیں، راغب نعیمی

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ علماء کرام معاشرتی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، اس لیے وہ منبر و محراب کے ذریعے محرم الحرام میں امن، اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیں۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو اخوت، یکجہتی، محبت، بھائی چارہ اور احترام انسانیت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نفرت انگیز بیانیے معاشرتی ترقی اور امن کیلئے خطرہ ہیں۔ علماء معاشرے میں اخوت و بھائی چارے اور روادری کو فروغ دیں۔ علماء کرام معاشرتی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، اس لیے وہ منبر و محراب کے ذریعے محرم الحرام میں امن، اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیں۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو اخوت، یکجہتی، محبت، بھائی چارہ اور احترام انسانیت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں برطانیہ سے آئے معروف روحانی پیشواء صاحبزادہ پیر سید محمد احسن شاہ نوشاہی قادری کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

دینی رہنماؤں نے علمی، تحقیقی، فقہی و فلاحی اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کرنیوالے میں قاضی عبدالغفار، صاحبزادہ پیر محمد حفیظ اظہر، مفتی محمد عمران حنفی، قاری محمد رفیق نقشبندی شامل تھے۔ وفد نے مفتی محمد حسین نعیمیؒ، شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہیدؒ کے مزارات پر حاضری بھی دی۔ وفد نے کمپیوٹر لیب، لائبریری ہال، مختلف کلاس رومز کا بھی دورہ کیا۔ پیر سید محمد احسن شاہ نوشاہی نے ادارے کی تعلیمی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی دینی، ملی اور قومی خدمات لائق تحسین ہیں۔مدارس فروغ تعلیم اور اصلاح معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سائبر سیل کا ایکشن، 932 لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ
  • عظمیٰ بخاری کادورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
  • وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
  • سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنےوالے مزید20 افراد گرفتار
  • محرم الحرام، فیک نیوز کی مانیٹرنگ کیلئے نیا سسٹم نافذ، خصوصی کنٹرول روم قائم
  • جڑانوالہ‘ چنیوٹ دورہ‘ عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح: عظمیٰ بخاری
  • سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے مزید بیس افراد گرفتار
  • نفرت انگیز بیانیے معاشرتی ترقی اور امن کیلئے خطرہ ہیں، راغب نعیمی
  • سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی میں ملوث 17 افراد گرفتار، 271 اکاؤنٹ پی ٹی اے کو رپورٹ