data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی جینڈر اسپیشلسٹ جودھا بخاری اور ان کی ٹیم نے اسلام آباد سے حیدرآباد کا دورہ کیا اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں سیلاب 2022ء کے متاثرین کے لیے کاروباری معاونت، تربیت اور مالی امداد پر مبنی نئے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جودھا بخاری نے اجلاس کے اراکین کو بتایا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت سندھ کی شراکت سے 440 ملین روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کا مقصد سیلاب 2022 سے متاثرہ خاندانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیلاب سے 21 لاکھ خاندان متاثر ہوئے تھے اور اِس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 6 ہزار سے زائد خاندانوں کو چھوٹے کاروباروں میں مدد دی جائے گی۔ ہر خاندان کو اُن کے کاروباری آئیڈیاز کے مطابق 1 لاکھ سے 3 لاکھ یا اس سے زائد کی مالی امداد دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اِس میٹنگ کا بنیادی مقصد مختلف کاروباری آئیڈیاز جمع کرنا اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ اشتراک کے ذریعے مؤثر حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں مجوزہ بزنس سروے میں چیمبر کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس اشتراک کو ایک کامیاب شراکت داری قرار دیا۔ قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے اس اقدام کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت سندھ کا ایک نہایت مؤثر اور قابل تحسین اشتراکی منصوبہ قرار دیا جس کا مقصد 2022 کے سیلاب سے متاثرہ افراد، خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کو خود کفیل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے پیمانے پر مختلف کاروبار، جیسے گھریلو خواتین کے لیے سلائی مشینوں کی فراہمی، کپڑوں کی سلائی، ٹیفن سروس اور ای کامرس کی تربیت کے ذریعے اُنہیں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مصنوعات کی فروخت کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر اِس بات پر زور دیا کہ نئی صنعتوں کے قیام کو فروغ دیا جائے جہاں یہ متاثرہ افراد کام کر کے نہ صرف خود کو سنبھال سکیں بلکہ ملکی معیشت کی ترقی میں بھی کردار ادا کریں۔ نائب صدر شان سہگل نے کہا کہ چھوٹے پیمانے پر ہوٹلنگ اور فوڈ یونٹس جیسے منصوبے بہت خوش آئند ثابت ہو سکتے ہیں۔ اُنہوں نے بنگلہ دیش کے ماڈل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں لاکھوں خواتین نے چھوٹے کاروبار کے ذریعے خود مختار زندگی کا آغاز کیا جو پاکستان کے لیے ایک کامیاب مثال بن سکتی ہے۔ اُنہوں نے تجویز دی کہ نوجوانوں کو ٹیکنیکل تربیت اور مارکیٹنگ کی صلاحیتوں سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ خود اپنا کاروبار چلا سکیں۔ اجلاس میں سابق صدر محمد اکرم انصاری، اراکین محمد الناصر، سکندر علی راجپوت، کشور کمار بھاٹیا اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کے اراکین شامل تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

بغیر سفارش گھر بنانے کیلئے قرضوں کا اجرا قابلِ تقلید مثال ہے، مریم نواز

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بغیر سفارش گھر بنانے کے لیے قرضوں کا اجرا قابلِ تقلید مثال ہے۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے عوام کے لیے گھر بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل بینک قنبر برانچ تیزی سے بدانتظامی اور انحطاط کا شکار
  • سندھ بینک اور ہینڈ کے ڈی ایم کا گٹھ جوڑ بے نقاب، منیجر کی رشوت مہم جاری
  • سمندری پانی کو میٹھا بنانے کا منصوبہ عالمی اداروں کے تعاون سے مکمل کرینگے، شرجیل میمن
  • بغیر سفارش گھر بنانے کیلئے قرضوں کا اجرا قابلِ تقلید مثال ہے، مریم نواز
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بالآخر نوجوانوں کے لیے شاندار ملازمتوں کے دروازے کھول دیے
  • سوات واقعہ: خیبرپختونخوا حکومت فلڈ فائٹنگ آلات خریدے گی
  • کے پی: سیلاب میں لائف جیکٹس، رسیاں پہنچانے کیلئے ڈرون استعمال ہو گا
  • سیلاب سے متاثرہ خواتین میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم
  • وزیراعظم کی سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات