اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جُون کی کارکردگی رپورٹ جاری؛ قائم مقام چیف جسٹس تیسرے نمبر پر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد:
ہائی کورٹ کی ماہِ جُون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس مقدمات نمٹانے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
جُون 2025ء کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجموعی طور پر 985 مقدمات نمٹائے۔ اس حوالے سے عدالت کی ماہ جون کی ججز کارکردگی رپورٹ یکم سے 30 جون 2025 کے عرصے پر مشتمل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر دیگر تمام ججز میں سرفہرست رہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد اعظم خان نے بالترتیب 125، 125 مقدمات کے فیصلے سنائے اور دوسرے نمبر پر رہے جب کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ماہ جون میں 92 مقدمات نمٹائے اور اس طرح وہ تیسرے نمبر پر آئے۔
جسٹس محمد آصف نے 67 کیسز نمٹائے جب کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 58 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ اسی طرح جسٹس ارباب محمد طاہر نے 46، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 45 اور جسٹس خادم حسین سومرو نے بھی 45 مقدمات نمٹائے۔
مزید برآں جسٹس بابر ستار نے 41 جب کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 28 مقدمات کے فیصلے کیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اس رپورٹ میں عدالتی نظام میں مقدمات کے بروقت فیصلوں کو یقینی بنانے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
دسمبر تک 30 مفت وائی فائی پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان
عوام کے لیے مفت انٹرنیٹ سہولیات بڑھانے کے منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں دسمبر 2025 تک 30 مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ نصب کیے جائیں گے۔نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور مقررہ مدت تک یہ سہولت شہریوں کے لیے مکمل طور پر فعال کر دی جائے گی۔سرکاری حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، مفت ہاٹ سپاٹ اسلام آباد کے اہم عوامی مقامات، مارکیٹوں اور سرکاری عمارتوں کے قریب نصب کیے جائیں گے تاکہ شہری اور طلبہ تیز رفتار انٹرنیٹ تک آسان رسائی حاصل کر سکیں۔این ٹی سی نے مزید کہا ہے کہ ادارہ ملک بھر کے 100 سے زائد شہروں میں 3 ہزار سے زیادہ سرکاری و نجی اداروں کو خدمات فراہم کر رہا ہے جن میں سائبر سکیورٹی سپورٹ بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق مفت فری وائی فائی منصوبہ اسلام آباد کو ٹیکنالوجی فرینڈلی شہر بنانے کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا۔