ڈی آئی جی حیدرآباد نے پہلے ماڈل تھانے کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے ہمراہ حیدرآباد کے پہلے ماڈل تھانہ ہٹڑی کا افتتاح کردیا۔تقریب میں میئر حیدرآباد کاشف شورو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن حیدرآباد عبداللہ میمن، ایس ایس پی ٹریفک حیدرآباد عطا محمد نظامانی، ایس پی ہیڈکوارٹر جاوید چانڈیو سمیت حیدرآباد کی مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران و ذمے داران، صحافی، وکلاء سمیت عمائدین شہر معروف سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت ۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے ماڈل پولیس اسٹیشن کی عمارت، دفاتر اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ماڈل تھانہ ہٹڑی عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت جدید پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے، جس میں استقبالیہ ڈیسک، ویٹنگ ایریا، خواتین و بچوں کے علیحدہ ڈیسک، سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کو ماڈل پولیس اسٹیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رازق دھاریجو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل تک یہ تھانہ نہایت مخدوش حالت میں تھا مگر آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور حکومت سندھ کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کی بدولت آج یہ ایک نہایت خوبصورت ماڈل تھانے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد رینج میں مزید ماڈل تھانوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا قیام پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو فروغ دینے، فوری انصاف کی فراہمی، اور تھانوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ایک عملی مثال ہے۔انہوں نے تھانہ ہٹڑی کی تزئین و آرائش کے امور میں تعاون پر عبداللہ میمن اور قمر دین میمن(پام بلڈرز اینڈ ڈیولپرز) کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی حیدرا باد ایس ایس پی ڈی ا ئی جی
پڑھیں:
خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔ خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔ ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔