لڑکانہ ڈویژن کی انتظامیہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ کچھ کالعدم شرپسند تنظیمیں، خصوصاً سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی مسلمانوں کے درمیان نفرت اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ محرم، دین اسلام کی بقاء اور نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد کا مہینہ ہے۔ مجالس عزاء اور ذکر حسین علیہ السلام کے پروگرامات عبادت ہیں۔ ان مجالس و جلوسوں میں شریک پولیس، سکیورٹی ادارے اور خادمین بھی عبادت کے عمل میں شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر لاڑکانہ ڈویژن طاہر حسین سانگی کی زیر صدارت ماہ محرم الحرام و امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز سمیت ضلعی و ڈویژنل افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں انجمن سپاہ علی اکبر، جیکب آباد کے صدر سید احسان شاہ بخاری، وحدت یوتھ ونگ، لاڑکانہ ڈویژن کے صدر سید کامران علی شاہ، مجلس علمائے مکتبِ اہل بیتؑ، ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کیں۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں تمام مکاتب فکر شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی کے درمیان مثالی اتحاد و ہم آہنگی موجود ہے، مگر کچھ کالعدم شرپسند تنظیمیں، خصوصاً سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی مسلمانوں کے درمیان نفرت اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالعدم تنظیم کے شرپسند عناصر کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جائے۔ کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے نام نیکٹا اور شیڈول فور کی فہرست میں شامل کئے جائیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ ہم جیکب آباد کی شب عاشور 2015 کے المناک سانحے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جس میں 29 عزادار شہید اور 59 زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر واپڈا حکام سے مطالبہ کیا کہ مجالس و جلوسوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ خصوصاً رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے اجتناب کیا جائے، کیونکہ دیہی و شہری علاقوں میں مجالس کا انعقاد ہو رہا ہوتا ہے، اور اندھیرے میں سکیورٹی اور نظم و نسق متاثر ہوتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع قمبر شہداد کوٹ میں کالعدم تنظیم کی جاری شرانگیزی کا فوری نوٹس لیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود جیکب آباد ڈومکی نے انہوں نے

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ؛ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کالعدم قرار

پشاور:

پشاور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں کی گئیں 2022 کی ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا۔

خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ہونے والی ترامیم کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس فرح جمشید نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کرکے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کم کیے گئے، ترامیم سے اراضی کا کنٹرول اور ماسٹر پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ وغیرہ سے متعلق اختیارات بھی لوکل کونسلرز سے لے لیے گئے تھے۔

فیصلے میں لکھا ہے کہ 2022 میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات ہوئے، نمائندوں نے حلف اٹھایا تو اس کے بعد حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کی، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ منتخب نمائندوں کے ذریعے گورنمنٹ کو مضبوط کریں، اختیارات علامتی نہیں ہونے چاہیے۔

پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے میں سیکشن 23A اور 25A میں 2022 میں کی گئی ترامیم کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ارضِ پاکستان میں نایاب دھاتوں کے ذخائر، اہم معدنیات عالمی توجہ کا محور بن گئے
  • شہید حسن نصراللہ عالم اسلام کے عظیم رہنماء تھے، علامہ مقصود ڈومکی
  • پشاور ہائیکورٹ‘ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں ترامیم کالعدم قرار
  • پشاور ہائیکورٹ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کالعدم قرار
  • پشاور ہائیکورٹ؛ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کالعدم قرار
  • شہر قائد میں عوام کے محافظ خود جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کار بن گئے
  • جیکب آباد، علامہ مقصود ڈومکی کی سندھ ایمپلائز الائنس کے احتجاج میں شرکت
  • ایٹم بم بنانے کی کبھی کوشش کی اور نہ کریں گے، ایرانی صدر
  • اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ: دیت بل کی مخالفت، ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار
  • یورپی عوام کا غزہ کی حمایت میں نکلنا ظالم سے نفرت کی علامت ہے، علامہ مقصود ڈومکی