ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، علامہ سید احمد اقبال رضوی کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ماہ محرم الحرام ماہ بیداری ہے، اس مہینے میں عزاداری سید الشہداء کے فروغ اور ترویج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہے، جنوبی پنجاب میں صوبائی حکومت کی جانب سے عزاداروں پر بننے والے مقدمات بے بنیاد ہیں ، ہمیں عزاداروں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی آرگنائزر مولانا قاضی نادر حسین علوی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، رابطہ سیکرٹری سید ندیم عباس کاظمی، سید علی رضا زیدی، مولانا ساجد رضا اسدی، صفدر حسین خان شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں اس موقع پر مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، صوبائی صر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، صوبائی جنرل سیکرٹری عزاداری ونگ عون رضا انجم گوپانگ، زوار علی رضا حسینی، مولانا غدیر شیرازی اور دیگر موجود تھے۔ شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ماہ محرم الحرام ماہ بیداری ہے، اس مہینے میں عزاداری سید الشہداء کے فروغ اور ترویج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہے، جنوبی پنجاب میں صوبائی حکومت کی جانب سے عزاداروں پر بننے والے مقدمات بے بنیاد ہیں، ہمیں عزاداروں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل
پنجاب حکومت نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 42 واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے نکلنے کے بعد زمبابوے کی شمولیت، شیڈول بھی جاری ہوگیا
اجلاس میں سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکریٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری سلطان، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹریز سمیت مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پنجاب بھر سے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں صوبہ بھر کے امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے آپریشن میں 3 افغان کرکٹرز سمیت 8 ہلاک، کابل نے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
کمیٹی نے اجلاس کے دوران مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی اور اس ضمن میں مزید اقدامات کی تجاویز پر غور کیا۔
اس موقع پر چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام مکاتبِ فکر کے علماء سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کن 2 کھلاڑیوں نے سہ ملکی سیریز کے میچوں کی فیس سیلاب متاثرین کے نام کردی؟
خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے قیامِ امن کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوامی تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور بین الاضلاعی رابطہ کاری کو بہتر کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان زمبابوے سری لنکا سہ ملکی سیریز